رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر‘ نے اب تک باکس آفس پر کتنی کمائی کی ہے؟

پیر 22 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رنویر سنگھ کی فلم ‘دھریندر’ ریلیز ہونے کے 2 ہفتے گزرنے کے باوجود باکس آفس پر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

ادیتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سنجے دت، اکشے کھنہ، آر مادھون، ارجن رامپال اور سارا ارجن جیسے نامور اداکار شامل ہیں۔ جیو اسٹوڈیوز اور بی 62 اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی فلم میں لیاری کا منفی تاثر پیش کرنے پر فلم بینوں اور مبصرین کی طرف سے اسے تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام

انڈسٹری رپورٹس کے مطابق 17 دن مکمل ہونے پر فلم کی بھارت میں نیٹ کمائی تقریباً 555.75 کروڑ انڈین روپے جبکہ گراس کلیکشن 666.75 کروڑ انڈین روپے تک پہنچ چکی ہے۔ عالمی سطح پر فلم کی مجموعی کمائی 852.75 کروڑ انڈین روپے بتائی جا رہی ہے، جس میں 186 کروڑ انڈین روپے بیرونِ ملک سے حاصل ہوئے ہیں۔

18ویں روز بھی فلم کی کمائی جاری ہے اور اب تک 8.09 کروڑ کماچکی ہے، تاہم حتمی اعداد و شمار سامنے آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: متنازع فلم دھریندر کے ہیرو اکشے کھنہ (ڈمی) کا ’وی ٹو‘ میں انتہائی دلچسپ انٹرویو

ہفتے کو کمائی 34.25 کروڑ انڈین روپے رہی۔ اتوار کو فلم نے 38.25 کروڑ انڈین روپے کمائے اور یوں تیسرے ویک اینڈ کی مجموعی کمائی 95 کروڑ انڈین روپے تک پہنچ گئی۔

تجارتی ماہرین کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو فلم جلد 900 کروڑ اور ممکنہ طور پر 1000 کروڑ انڈین روپے بھی عبور کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’مولانا کی قدم بوسی کے لیے حاضر ہوتا ہوں‘، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

آئینی ترمیم سے پہلے ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کتنی سستی ہوسکتی ہیں؟

مہاجرین کی 12 نشستوں کا معاملہ حساس، انہیں حقِ رائے دہی سے محروم نہیں کیا جا سکتا، رانا ثنااللہ

ٹرمپ اور امریکا پر عالمی اعتماد میں ریکارڈ کمی، نئی سروے رپورٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ویڈیو

پاک ایران گیس پائپ لائن سمیت متعدد بڑے معاشی منصوبوں کی بحالی کے امکان روشن

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مشترکہ تاریخ، اعتماد اور مذہبی وابستگی پر استوار ہیں، رحمان حیات

کراچی کے شہری سندھ حکومت کی کارکردگی سے کس قدر مطمئن ہیں؟

کالم / تجزیہ

مسکراہٹیں بکھیرنے والے ادیب کی داستانِ غم

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا