بنگلہ دیشی سفارتی مشنز کی سکیورٹی پر تحفظات، بھارتی ہائی کمشنر طلب

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش نے بھارت میں اپنے سفارتی مشنز کی سکیورٹی سے متعلق بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر منگل کے روز ڈھاکا میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر پرنئے ورما کو وزارتِ خارجہ طلب کر لیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر کو صبح تقریباً 10 بجے بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ میں طلب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش کی بھارت کے ساتھ کشیدگی بڑھ گئی، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

یہ اقدام بھارت کے مختلف شہروں، جن میں نئی دہلی، کولکتہ اور دیگر مقامات شامل ہیں، میں بنگلہ دیشی سفارتی مشنز کے گرد پیش آنے والے حالیہ سکیورٹی واقعات اور احتجاجی مظاہروں کے بعد سامنے آیا ہے۔

حکام کے مطابق بنگلہ دیش کے خارجہ سیکریٹری اسد عالم سیام نے بھارتی ہائی کمشنر کے سامنے باضابطہ طور پر ڈھاکا کے تحفظات رکھے اور بھارت میں بنگلہ دیشی سفارتی عملے اور املاک کے تحفظ کے حوالے سے واضح یقین دہانی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے نئی دہلی ہائی کمیشن واقعے پر بھارتی دعوے کی تردید کردی

وزارتِ خارجہ کی جانب سے اس معاملے پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ آئندہ چند روز میں مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، افغان چوکیوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟