پی ٹی آئی ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے باہر ڈراما لگاتی ہے، باز نہ آنے پر حل نکالنا ہوگا، رانا ثنااللہ

منگل 23 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر ڈراما لگاتے ہیں اور اگر  یہ لوگ باز نہیں آئے تو اس کا کوئی حل نکالنا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سے ملاقاتوں کے ذریعے ہی 26 نومبر کی تیاری ہوئی، اداروں کے خلاف زہر اگلنا ہے تو پھر ملاقاتیں قانون کے مطابق ہی ہونی چاہییں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے تیار تو حکومت بھی تیار، وزیراعظم شہباز شریف کا اعلان

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے پارٹی لیڈر کی منظوری سے مذاکرات کی دعوت دی، لیکن سلمان اکرم راجا نے جو جواب دیا، کیا پھر ہمیں دعوت دینی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میز پر بیٹھے، اور جو بھی مطالبہ ہے بات کرے، مذاکرات کرنے آئیں گے تو بات آگے چلے گی، ہم نے بات چیت کے لیے کوئی شرط عائد نہیں کی۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی پیشکش کے بعد سلمان اکرم راجا نے جو بات کی، کیا یہ بلیک میلنگ نہیں، یہ بڑا پن ہے ورنہ وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش واپس لینی چاہیے تھی۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی میں خیبرپختونخوا بند کرنے کی ہمت ہے، اصل میں یہ لوگ تصادم اور افراتفری پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہاکہ اسلام آباد پر حملہ آور ہوں گے، اور مسلح ہو کر آئیں گے تو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، پی ٹی آئی نے پہیہ جام کرنے کا کہا، جو بلیک میلنگ ہے۔

رانا ثنااللہ نے سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد پر حملہ کرنے کا حق کہاں سے بنتا ہے، ہم جیل میں ملاقاتوں کی اجازت دے کر اسلام آباد پر حملے کی تیاری کیوں کرائیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بہنوں کو آج بھی ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، علیمہ خان نے دھرنا دے دیا

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے، تاہم یہ بھی واضح کیا ہے کہ کسی کو افراتفری پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟