H-1B لاٹری سسٹم ختم، امریکا نے ورک ویزا دینے کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں H-1B ورک ویزا لاٹری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا دینے کے طریقہ کار میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا ویٹڈ (Weighted) سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت زیادہ ہنر مند اور زیادہ تنخواہ پانے والے غیر ملکی ورکرز کو ترجیح دی جائے گی۔

امریکی محکمہ داخلہ (DHS) کے مطابق نیا قانون 27 فروری 2026 سے نافذ العمل ہوگا اور مالی سال 2027 سے تقریباً 85 ہزار H-1B ویزوں کی تقسیم اسی نئے طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے امریکی ویزا اور گرین کارڈ کے قواعد مزید سخت کردیے گئے

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس (USCIS) کے ترجمان میتھیو ٹریگیسر کا کہنا ہے کہ موجودہ لاٹری سسٹم کو بعض امریکی کمپنیوں نے غلط استعمال کیا، جو امریکی ملازمین کے مقابلے میں کم اجرت پر غیر ملکی ورکرز لانا چاہتی تھیں۔

زیادہ تنخواہ، زیادہ مواقع

نئے سسٹم کے تحت H-1B ویزوں کی الاٹمنٹ میں تنخواہ اور مہارت کو بنیادی معیار بنایا جائے گا، جس سے انٹری لیول پروفیشنلز کے لیے امریکا میں کام حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔

ٹرمپ انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ تبدیلی ان دیگر اقدامات کا تسلسل ہے، جن میں H-1B ویزا حاصل کرنے کے لیے اضافی 100 ہزار ڈالر فیس کی شرط بھی شامل ہے، جسے عدالت میں چیلنج کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ صدر ٹرمپ ایک 10 لاکھ ڈالر کی ’گولڈ کارڈ ویزا اسکیم‘ بھی متعارف کرا چکے ہیں۔

بھارتی ورکرز پر بڑا اثر

H-1B ویزا پروگرام امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں غیر ملکی ملازمین کی بھرتی کا اہم ذریعہ ہے، جس میں بھارتی آئی ٹی ماہرین اور ڈاکٹرز سب سے بڑی تعداد میں شامل ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق نئی پالیسی کے باعث کم تجربہ رکھنے والے بھارتی پروفیشنلز  کے لیے مواقع محدود ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے امریکی ویزے کے خواہشمندوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی چھان بین کا فیصلہ

اعداد و شمار کے مطابق ہر سال 65 ہزار H-1B ویزے جبکہ ماسٹرز یا اس سے زائد تعلیم رکھنے والوں کے لیے 20 ہزار اضافی ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ رواں برس ایمازون سب سے زیادہ H-1B ویزے حاصل کرنے والی کمپنی رہی، جبکہ مائیکروسافٹ، ایپل اور گوگل بھی نمایاں رہیں۔

حمایت اور مخالفت

H-1B پروگرام کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ نظام ہیلتھ کیئر، تعلیم اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں مہارت کی کمی پوری کرتا ہے، جبکہ ناقدین کے مطابق ویزے اکثر کم تنخواہ والی جونیئر اسامیوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں، جس سے امریکی ورکرز متاثر ہوتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار