معروف اسپورٹس فوٹوگرافر اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے گر کر ہلاک

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رومانیہ کی اسپورٹس فوٹوگرافر اور فٹ بال کی شائق مالینا ماریا گولر 27 سال کی عمر میں وفات پا گئیں۔ ان کی وفات کی تصدیق FC Bihor Oradea نے کی، جہاں وہ کھیل کے اہم لمحات کو کیمرے میں قید کرنے کا کام کرتی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق مالینا جس اپارٹمنٹ میں کرائے پر رہتی تھیں، اس کی ساتویں منزل سے گر کر جاں بحق ہو گئیں، تاہم ان کے انتقال کی حتمی وجوہات اور حالات ابھی تک کسی مستند ذریعہ سے واضح یا تصدیق شدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

مالینا کے قریبی افراد نے بتایا کہ وہ ذاتی مشکلات سے نبردآزما تھیں، جن میں ان کے والد کی شدید بیماری اور اپنی کینسر سے لڑائی شامل تھی۔

مالینا ماریا گولر کے انسٹاگرام اور فیس بک پر 40,000 سے زائد فالوورز تھے۔ وہ نہ صرف کھیلوں کی فوٹوگرافی کرتی تھیں بلکہ اپنے شہر کے میوزک کنسرٹس اور دیگر تقریبات کی کوریج بھی کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے پوٹن کی قریبی ساتھی عمارت کی 16ویں منزل سے گر کر ہلاک

وہ اکثر سوشل میڈیا پر کھلاڑیوں، دوستوں اور کام کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیا کرتی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ