پوٹن کی قریبی ساتھی عمارت کی 16ویں منزل سے گر کر ہلاک

ہفتہ 18 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روس کے صدر ولادی میر پوٹن کی قریبی ساتھی ایک بلندو بالا عمارت کی سولہویں منزل سے گر کر ہلاک ہو گئیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرینا ینکینا روسی وزارت دفاع کے مالی معاونت کے شعبہ سے وابستہ تھیں ۔

رپورٹس کے مطابق 58 سالہ مرینا کی لاش سینٹ پیٹرز برگ کے علاقہ میں ایک رہائشی کمپلیکس کے فرش پر پڑی ملی جس کو ایک راہ گیر نے پہچان لیا۔

مرینا کو یوکرائن جنگ کے لئے فنڈنگ بڑھانے والی شخصیات میں شامل سمجھا جاتا تھا۔ رپورٹس کے مطابق عمارت سے ملنے والی اشیا سے اندازہ ہوتا ہے کہ اپارٹمنٹ مرینا کے شوہر کی ملکیت ہے، تاہم وہ وہاں مقیم نہیں تھیں۔

روس میں چند دن کے وقفے سے یہ دوسری اعلیٰ شخصیت کی موت ہے۔ اس سے پہلے میجر جنرل ولادی میر ماکاروف نے خودکشی کرلی تھی، جنھیں حال ہی میں روسی صدر پوٹن نے ان کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

اسحاق ڈار کی مسجد نبویؐ میں حاضری، پاکستان اور امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعائیں

بابر اعظم نے عمران خان کا بڑا ریکارڈ برابر، اسٹیو وا کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ