ایئر سیال کی ناقص سروس، عمرہ زائرین 4 دن سے لاہور ایئرپورٹ میں محصور

بدھ 24 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نجی ایئرلائن ایئرسیال کی جانب سے پروازوں کی مسلسل منسوخی کے باعث عمرہ زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بزرگ، خواتین اور بچوں سمیت درجنوں مسافر گزشتہ 4 دن سے محصور ہیں لیکن تاحال ایئرلائن یا متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق 19 دسمبر کو جدہ روانگی کے لیے پرواز نمبر PF716 کے مسافر مقررہ وقت پر ایئرپورٹ پہنچےمگر اچانک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ بعد ازاں 21 دسمبر کو انہی مسافروں کو متبادل پرواز PF726 کے ٹکٹس جاری کیے گئے تاہم یہ پرواز بھی بغیر کسی پیشگی اطلاع کے منسوخ کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے بجائے جدہ لے جانے کا معاملہ: سندھ ہائیکورٹ کا ایئر سیال اور ایف آئی اے کو نوٹس

مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے نہ تو بروقت معلومات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی کوئی وجہ بتائی جا رہی ہے، کبھی کہتے ہیں جہاز ٹھیک نہیں ہے اور کبھی کہتے ہیں لیٹ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پورا گروپ ائیر پورٹ پر پھنسا ہوا ہے۔

صارفین نے نجی ایئرلائن پر سوالیہ نشان اٹھائے ہیں، صحافی اقرارالحسن نے سوال کیا کہ ہے کوئی ان کو پوچھنے والا؟

  ایک صارف نے لکھا کہ فیصل آباد اور ڈسکہ کے 40 سے زائد عمرہ زائرین ایئر سیال کی ناقص سروس کے باعث چار دن سے لاہور ائیرپورٹ پر محصور ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ہر روز بہانے بنا کر انہیں روانہ نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے بزرگ، خواتین اور بچے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ زائرین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔

یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر ملک شاہ زین نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نجی ایئرلائن کی سنگین غفلت، کراچی جانے والا مسافر بنا دستاویز جدہ پہنچا دیا

متاثرہ مسافر ملک شاہ زین کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی انہوں نے روکنے کی زحمت نہ کی۔

مسافر کے مطابق جب جہاز میں بیٹھے 2 گھنٹے گزر گئے اور منزل پر پہنچنے کا کوئی اشارہ نہ ملا، تو اس نے استفسار کیا جس پر عملے کو معلوم ہوا کہ وہ بین الاقوامی پرواز میں بیٹھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا