بنگلہ دیشی فورسز کی بھارتی سرحد کے قریب کارروائی، انڈین ساختہ دھماکا خیز مواد برآمد

جمعہ 26 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیشی سیکیورٹی فورسز نے جمعہ کے روز سونم گنج ضلع کے تحصیل طاہرپور کے چاراگان سرحد کے قریب خصوصی کارروائی کے دوران 24 بھارتی الیکٹرک ڈیٹونیٹر برآمد کیے ہیں جو بموں میں استعمال ہوتے ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی مازدی علاقے، جو اتر سریبور یونین کے قریب سرحد سے جڑا ہے، میں مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع پر کی گئی۔ چاراگان بارڈر آؤٹ پوسٹ کے ایک گشت ٹیم نے فوری کارروائی کی، لیکن مشتبہ افراد سیکیورٹی فورسز کی موجودگی محسوس کرتے ہی فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش: نوجوان سیاسی رہنما کے قاتل کو بھارت فرار کرانے والا ملزم گرفتار، پولیس

بعد ازاں بی جی بی کے اہلکاروں نے موقع پر ایک پولیتھین میں لپٹا ہوا پیکٹ دریافت کیا، جس میں یہ ڈیٹونیٹر موجود تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ دھماکا خیز مواد علاقے تک کیسے پہنچا اور آیا یہ سرحد پار اسمگلنگ کے لیے تھا یا نہیں۔

سرحدی سیکیورٹی فورسز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ اس طرح کے اقدامات کو روکا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان