اکشے کھنہ کی ’دریشیم 3‘ سے علیحدگی، پروڈیوسر نے ’دھرندھر‘ کے معروف اداکار کو کھری کھری سنادیں

اتوار 28 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلم  دریشیم 3 سے آخری لمحات میں علیحدگی اختیار کرنے پر اداکار اکشے کھنہ تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جس پر فلم کے پروڈیوسر نے انہیں ’غیر پیشہ ور‘ اور ’زہریلے رویے‘ کا حامل شخص قرار دیا ہے۔ تاہم اس معاملے پر اداکار ارشد وارثی نے اکشے کھنہ کی کھل کر حمایت کی ہے اور ان کی شخصیت اور کام کی تعریف کی ہے۔

ارشد وارثی اور اکشے کھنہ ماضی میں ہلچل (2004) اور شارٹ کٹ (2009) میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ارشد وارثی نے اکشے کھنہ کے بارے میں کہا کہ اکشے بہت سنجیدہ انسان ہیں۔ وہ ہمیشہ سے شاندار اداکار رہے ہیں۔ وہ اپنی ہی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں، کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتے، اور اپنی زندگی اپنی شرائط پر جیتے ہیں۔ ان کے پاس کبھی کوئی پی آر ٹیم نہیں رہی۔ وہ شروع سے ایسے ہی ہیں۔

اکشے کھنہ کو حال ہی میں ہدایتکار آدتیہ دھر کی جاسوسی ایکشن فلم ’دھرندھر‘ میں زبردست پزیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیے دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

ناظرین کے مطابق بعض مناظر میں ان کی اداکاری فلم کے مرکزی اداکار رنویر سنگھ پر بھی بھاری نظر آئی۔ اسی تناظر میں ارشد وارثی نے بھی ان کی اداکاری کو متاثرکن قرار دیا۔

دوسری جانب ہفتے کے روز اکشے کھنہ کی جانب سے دریشیم 3 سے شوٹنگ سے چند دن قبل علیحدگی اختیار کرنے کی خبر سامنے آئی، جس پر فلم کے پروڈیوسر کمار منگت پاٹھک نے انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ سے گفتگو میں پروڈیوسر نے کہا کہ ان کے طرزعمل کی وجہ سے مجھے مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ میں قانونی کارروائی کروں گا۔ میں نے نوٹس بھیج دیا ہے، لیکن ابھی تک جواب نہیں آیا۔ شہرت ان کے سر چڑھ گئی ہے۔

کمار منگت پاٹھک نے دعویٰ کیا کہ اکشے کھنہ کا رویہ فلم سیکشن 375 (2019) کے دوران بھی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ ان کے مطابق بہت سے لوگوں نے ہمیں پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اکشے کے ساتھ کام نہ کریں۔ سیٹ پر ان کی توانائی بہت منفی انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔ سیکشن 375 نے ہی انہیں دوبارہ پہچان دی، اور اس کے بعد ہی انہیں دریشیم 2 جیسی بڑی فلمیں ملیں۔ اس سے پہلے وہ تین، چار سال تک گھر بیٹھے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی جھوٹ پر مبنی فلم دھرندھر کے جواب میں پاکستان کا ’میرا لیاری‘ فلم کا اعلان، شائقین پُرجوش

واضح رہے کہ 2025 اکشے کھنہ اور ارشد وارثی دونوں کے لیے کامیاب سال ثابت ہو رہا ہے۔ جہاں اکشے کو دھرندھر میں سراہا جا رہا ہے، وہیں ارشد وارثی کو فلم  ’دی باس‘ بیڈز آف بالی ووڈ‘ میں غفور کے کردار پر خوب داد ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیومشرق وسطیٰ جنگ: امریکا کی ایران کو مزید شدت سے حملوں کی دھمکی، تہران کا جواب دینے کا اعلان، مذاکرات سے انکار

مشرق وسطیٰ کشیدگی: پیٹرول کے بعد ایل پی جی کے 2 جہاز بھی پورٹ قاسم پر لنگر انداز

رجب بٹ کا اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد نیا بیان، سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

افغانستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی بھارتی سازش کو برداشت نہیں کریں گے، پاکستانی مندوب

مشرق وسطیٰ کشیدگی: سعودی عرب کی مملکت سمیت دیگر عرب ممالک پر ایرانی حملوں کی مذمت

ویڈیو

کیا ہر بہترین دوست واقعی زندگی بھر کا ساتھی ہوتا ہے؟

پیوٹن سے سفارشیں، ٹرمپ کی دوڑیں، جنگ ختم کرنے کا اعلان، آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت مگر صرف ایک شرط پر

’برڈ آف ایشیا‘، 400 سے زیادہ میڈلز جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ صوبیدار عبدالخالق کون تھے؟

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟