جاتیہ سماج تنترک دل یعنی جاساد نے بنگلہ دیش کے آئندہ قومی ریفرنڈم اور 13ویں پارلیمانی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے دونوں اقدامات کو ’غیر آئینی اور یکطرفہ‘ قرار دیا ہے۔
قومی سوشلسٹ پارٹی المعروف جاساد کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اس وقت قائم عبوری حکومت غیر جانبدار یا جامع نہیں ہے، اور اس نے ایک ایسا سیاسی عمل ترتیب دیا ہے جس کا مقصد صرف اپنی خودمختاری اور قانونی حیثیت کو جائز قرار دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں قومی انتخابات اور ریفرنڈم سے قبل سائبر سیکیورٹی مزید سخت
پارٹی کے مطابق الیکشن کمیشن حکومت کی سیاسی مرضی نافذ کر رہا ہے نہ کہ ایک شفاف اور مقابلتی انتخاب کو یقینی بنا رہا ہے۔
🇧🇩 JASAD to boycott Bangladesh polls
JASAD says it will skip the upcoming referendum and 13th parliamentary elections, calling them “unconstitutional” and one-sided. The party accuses the interim govt of lacking neutrality and warns the process could deepen the political crisis. pic.twitter.com/4nk6qNRz8q
— We News Bangla (@WeNewsBan) December 29, 2025
جاساد نے نشاندہی کی کہ ایک رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہونے کے ناتے وہ ماضی میں اکثر انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے، چاہے انتخاب متنازعہ ہی کیوں نہ رہے ہوں کیونکہ پارٹی کا ماننا ہے کہ منتخب آئینی حکومت غیر منتخب انتظام سے بہتر ہے۔
’تاہم موجودہ صورتحال مختلف ہے، اور پارٹی کا دعویٰ ہے کہ عبوری حکومت نے انتخابات ملتوی کیے، اپنی مدت میں اضافہ کیا اور بنگلہ دیش کی تقسیم شدہ سیاست میں ایک فریق کے ساتھ تعاون کیا۔‘
عبوری حکومت پر الزامات
بیان میں عبوری حکومت پر سیاسی حریفوں کو گرفتاریاں اور مقدمات کے ذریعے حاشیہ پر دھکیلنے، ہجوم پر مبنی سیاست اور قانون شکنی کی حوصلہ افزائی کرنے، اداروں اور قوانین میں سیاسی مفاد کے لیے تبدیلی کرنے، اور ملک میں سیاسی تقسیم کو گہرا کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ حکومت پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ منصوبہ بند ریفرنڈم کا استعمال متنازع فیصلوں کو بعد ازاں جائز قرار دینے اور خود کو جوابدہی سے بچانے کے لیے کر رہی ہے۔
وسیع تر نتائج کے خدشات
جاتیہ سماج تانترک دل نے خبردار کیا کہ موجودہ شکل میں ریفرنڈم اور انتخابات کروانا آئینی حکومت یا استحکام بحال نہیں کرے گا۔ اس کے برعکس، یہ عمل انتہا پسندی اور غیر جمہوری قوتوں کو تقویت دے سکتا ہے اور سیاسی انتشار کو طول دے سکتا ہے۔
پارٹی نے جمہوریت پسند اور پرامن شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ ریفرنڈم اور آئندہ پارلیمانی ووٹ دونوں کا بائیکاٹ کرے گی۔
جاتیہ سماج تَانترِک دَل یعنی قومی سوشلسٹ پارٹی بنگلہ دیش کی وہ سیاسی جماعت ہے جسے سراج الحق خان نے قائم کیا تھا، یہ جماعت 1972 سے 1975 کے بنگلہ دیش بغاوتی دور کے دوران غالب رہی اور اس کے موجودہ صدر حسن الحق اِنّو ہیں۔














