ثبوت ہیں تو پیش کریں، مبینہ تعلقات کے الزام پر نائلہ راجہ کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ پر برس پڑیں

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ذاتی معاملات دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئے ہیں جب ڈیجیٹل کریئیٹر اور وکیل نیلا راجہ نے عماد کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے بیان پر سخت ردعمل دیا۔

حالیہ دنوں میں عماد وسیم کی طلاق کے اعلان اور ثانیہ اشفاق کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ جس میں انہوں نے بغیر نام لیے کسی تیسرے فریق کو اپنے گھر کے ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیا کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر نائلہ راجہ کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ مختلف پوسٹس پر صارفین کی جانب سے نائلہ راجہ سے وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عماد وسیم اور ثانیہ اشفاق میں علیحدگی، طلاق کا سبب بننے والی نائلہ راجہ کون ہیں؟

اسی تناظر میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹس میں ایک صارف نے نائلہ راجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ الزامات کے حق میں ثبوت پیش کریں یا واضح طور پر انہیں جھوٹا قرار دیں۔ اس پر نائلہ راجہ نے ایک تفصیلی تبصرہ کرتے ہوئے قانونی مؤقف اختیار کیا اور کہا کہ ہتکِ عزت کا قانون صرف جھوٹے اور بدنیتی پر مبنی الزامات پر لاگو ہوتا ہے۔

 ان کے مطابق اگر کسی کے پاس واقعی شواہد موجود ہوں تو وہ انہیں متعلقہ قانونی فورمز پر پیش کر سکتا ہے بصورتِ دیگر ایسے الزامات محض توجہ حاصل کرنے کی کوشش سمجھے جائیں گے۔

نائلہ راجہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ردِعمل مزید شدت اختیار کر گیا۔ متعدد صارفین نے ان کے مؤقف کو ناپسند کرتے ہوئے سخت تنقید کی جبکہ بعض نے یہ مؤقف اپنایا کہ ثانیہ اشفاق نے اپنی پوسٹس میں کسی کا نام نہیں لیا تھا۔ سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں اور یہ معاملہ بدستور عوامی بحث کا حصہ بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب