بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کا واقعہ، مرتضیٰ وہاب نے اہم انکشاف کردیا

منگل 30 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

کڈنی ہل پارک میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گٹر کا ڈھکن ہٹا کر سائیڈ میں رکھ دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ایک اور ’کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر ’پیپلزپارٹی کی 15 سالہ کارکردگی کی نذر‘

میئر نے کہاکہ جس یونین کونسل میں یہ واقعہ پیش آیا، وہاں 9 اور 10 دسمبر کو ایک لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جو بھی کانٹریکٹر کام نہیں کرے گا، اسے بلیک لسٹ کیا جائے گا اور یہ ہرگز قابل قبول نہیں کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کو بلیک میل کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس علاقے کو مکمل طور پر اربن فاریسٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور اس سال متعدد منصوبوں پر کام جاری رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو کانٹریکٹر کام کرے گا، اس کے ساتھ تعاون کیا جائے گا، جبکہ کام نہ کرنے والے کانٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے دادا نے حقیقت چھپانے کے لیے پیسے لیے؟

کورنگی مہران ٹاؤن میں مین ہول میں جاں بحق ہونے والے بچے کے والد کا کہنا ہے کہ گٹر صفائی کے لیے ایک ماہ قبل کھولا گیا تھا اور پھر اس پر ڈھکن نہیں لگایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ایرانی حکومت ہوش مندی سے کام لے ورنہ پورا خطہ پہلے سے زیادہ امریکی گرفت میں چلا جائےگا، منصور جعفر

پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی، فرزانہ یعقوب

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!