پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

جمعرات 1 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت نے اپنے درمیان جوہری تنصیبات اور سہولتوں کی فہرستوں کا تبادلہ کر لیا ہے، جو جوہری تنصیبات پر حملوں کی ممانعت کے معاہدے کے تحت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھارت جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ، یمن میں امن پر زور،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے جوہری تنصیبات کی فہرست بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو فراہم کی گئی، جبکہ بھارت کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کر دی گئی۔

یہ تبادلہ ہر سال یکم جنوری کو معاہدے کے تحت انجام دیا جاتا ہے، جس پر پاکستان اور بھارت نے 31 دسمبر 1988 کو دستخط کیے تھے۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس عمل کے دوران خوشگوار ماحول رہا اور دونوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان دوستانہ گفت و شنید ہوئی۔

مزید پڑھیں: ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوگئی ہیں، میڈیا شکوک پھیلا رہا ہے، امریکی وزیر دفاع

یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خطرات کو کم کرنے اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تاڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا