لاڑکانہ میں پولیس نے زندگی کی بھیک مانگنے والے شہری کو سرعام قتل کردیا، دلخراش ویڈیو منظر عام پر

جمعہ 2 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں زندگی کی فریاد کرنے والے شہری کو پولیس اہلکار نے سرعام گولیاں مار کر ماورائے عدالت قتل کردیا۔

شہری پولیس اہلکار کے سامنے ہاتھ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگتا رہا مگر اہلکار نے ایک نہ سنی گئی اور قریب آ کر اسے سرعام گولیاں مار دیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین شدید تنقید کرتے نظر آئے۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی شہری کی اسلام آباد میں سرعام خواتین کے ساتھ نامناسب حرکت، ویڈیو وائرل

نادر بلوچ نے لکھا کہ لاڑکانہ سے سامنے آنے والے یہ مناظر کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ حیدری تھانہ کی حدود میں ‘مبینہ پولیس مقابلے’ کے دوران کیمروں کے سامنے قانون کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ زخمی ملزم زمین پر گرا ہاتھ جوڑ کر زندگی کی بھیک مانگتا رہا، لیکن پولیس اہلکاروں نے رحم کے بجائے سر میں گولی مار کر اسے ہلاک کر دیا۔

https://Twitter.com/BalochNadir5/status/2006790483117555979?s=20

ایک صارف نے سوال کیا کہ وہ شخص زندہ اور نہتا تھا اس نے ہاتھ جوڑے، پولیس اسے زندہ گرفتار کرسکتی تھی اسے کس بات کا ڈر تھا؟ صارفین نے پولیس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ملزم نہتا ہو کر سرنڈر کر چکا تھا تو اسے گرفتار کر کے اسپتال کیوں نہیں منتقل کیا گیا؟ اگر سڑکوں پر ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر عدالتوں کو تالے لگا دینے چاہئیں۔ صارف نے مزید کہا کہ کیا بلاول بھٹو بتائیں گے کہ ان کے صوبے میں پولیس مقابلوں کے نام پر یہ ماورائے عدالت قتل کب تک جاری رہیں گے؟

تفصیلات کے مطابق شہری کا تعلق قمبر شہداد کوٹ سے تھا وہ 8 بچوں کا باپ اور پیشے کے اعتبار سے کاشت کار اور پیپلز پارٹی کا کارکن تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں