جج دھمکی کیس، ٹرائل کورٹ طلبی حکم کے خلاف عمران خان کی اپیل خارج، تفصیلی فیصلہ جاری

جمعہ 26 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا، ٹرائل کورٹ طلبی حکم کے خلاف سابق وزیر اعظم عمران خان کی اپیل بھی خارج کر دی گئی۔

ایڈشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ کا عمران خان کو سمن کرنے کا نوٹس غیر قانونی نہیں ہے، اگر ضرورت ہو تو عمران خان اپنا اعتراض ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی رکھ سکتے ہیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عمران خان نے چالان رپورٹ کے کالم نمبر 2 کو چیلنج نہیں کیا، ٹرائل کورٹ میں طلبی نوٹس کے وقت تمام ثبوتوں کا جائزہ نہیں لیا جاتا، جرم ہے یا نہیں ، ٹرائل کورٹ کی جانب سے تفصیلی جائزے کے بعد اس کا تعین ہو گا۔

یاد رہے عمران خان نے ٹرائل کورٹ کے یکم اکتوبر کے حکم کو چیلنج کر رکھا تھا، کیس میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو سمن نوٹس جاری کیا۔ جسکو سابق وزیر اعظم عمران نے سیشن کورٹ میں چیلنج کردیا۔

خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ ہے کیا؟

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 20 اگست 2022 کو ایف نائن پارک اسلام آباد میں احتجاجی جلسے سے خطاب کے دوران شہباز گل پر مبینہ تشدد کیخلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پر کیس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خطاب کے دوران ہی عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ زیبا چوہدری کو نام لے کر انہیں بھی دھمکی دی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا ’آئی جی، ڈی آئی جی اسلام آباد ہم تم کو نہیں چھوڑیں گے، تم پر کیس کریں گے۔ مجسٹریٹ زیبا چوہدری آپ کو بھی ہم نے نہیں چھوڑنا، کیس کرنا ہے تم پر بھی، مجسٹریٹ کو پتا تھا کہ شہباز پر تشدد ہوا پھر بھی ریمانڈ دے دیا‘۔

مذکورہ بیان کے بعد پیمرا نے 21 اگست 2022 کو عمران خان کا خطاب لائیو دکھانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ 6 صفحات پر مشتمل اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان کی براہ راست تقاریر سے نقص امن پیدا ہونے کا خدشہ ہے، ٹی وی چینل ریکارڈڈ تقریر چلا سکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ عمران خان اپنی تقریروں میں اداروں پر مسلسل بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔ اداروں اور افسران کے خلاف بیانات آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہیں۔ اعلامیے میں عمران خان کے ایف نائن پارک میں خطاب کا حوالہ بھی شامل تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کالعدم بی ایل اے کی دہشتگردانہ حکمت عملی، غیر ملکی سہولت کاری اور ناکامیوں کا پردہ چاک

خیبرپختونخوا محکمہ معدنیات کے 8 اہلکار 120 روز کے لیے معطل

کیا آپ کا اگلا فون سیٹلائٹ فون ہوگا؟ موبائل ٹیکنالوجی میں بڑی تبدیلی

سابق چائلڈ اسٹار کا ڈزنی ملازم پر جنسی زیادتی کا الزام، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

بنوں، لکی مروت اور ٹانک میں پولیس آزاد ہوچکی، احکامات ماننے سے انکار کردیا، مولانا فضل الرحمان کے انکشافات

ویڈیو

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار