لاہور چڑیا گھر میں 5 برس کے دوران 70 قیمتی جانور اور پرندے ہلاک ہونے کا انکشاف

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گزشتہ 5 برسوں کے دوران لاہور چڑیا گھر میں مجموعی طور پر 70 قیمتی اور نایاب جانوروں اور پرندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے دوران مفلون شیب، ریچھ اور شیر سمیت مجموعی طور پر 12 جانور ہلاک ہوئے۔ سال 2021 میں ٹائیگر، سفید شیرنی اور افریقی شیر سمیت 13 جانور موت کے منہ میں چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: شیرنی اور اسکا بچہ ہلاک کرنے کے جرم میں پانچ شکاری پانچ سال کے لیےقید

اسی طرح 2022 میں افریقی شیرنی، نیل گائے، ہرن اور ریچھ سمیت 12 قیمتی جانور ہلاک ہوئے۔ 2023 اور 2024 کے دوران تیندوا، افریقی شیرنی اور بندروں سمیت مجموعی طور پر 21 جانوروں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2025 تک مارخور، نایاب نسل کے ہرن اور دیگر قیمتی جانوروں سمیت مزید 12 جانور ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جانوروں کی زیادہ تر اموات کی وجوہات انفیکشن اور سانس کی بیماریاں بنیں، جبکہ کئی نایاب اور قیمتی جانور حادثات، شدید گرمی اور موسم کی شدت کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیے: سان ڈیاگو چڑیا گھر کی سب سے قدیم رہائشی کا 141 سال کی عمر میں انتقال

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر اموات مختلف بیماریوں کی وجہ سے ہوئیں، کچھ حادثاتی تھیں جبکہ چند جانوروں کی ہلاکت کی وجوہات تاحال نامعلوم قرار دی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ 2025 میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر نئے درآمد شدہ جانور ماحول سے ہم آہنگ نہ ہو پانے کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی