زیلنسکی کا امریکا سے چیچن صدر کو اغوا کرنے کا مطالبہ، رمضان قادروف کا سخت ردِعمل

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روس کے چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادروف کو اغوا کرے، جسے انہوں نے روس پر دباؤ بڑھانے کا ایک مؤثر طریقہ قرار دیا۔ زیلنسکی کے اس بیان پر رمضان قادروف نے فوری اور سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی اور بزدلی سے تعبیر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین میں بڑی سیاسی تبدیلی، زیلنسکی نے انٹیلیجنس چیف کو صدارتی انتظامیہ کا سربراہ مقرر کر دیا

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بدھ کے روز امریکا پر زور دیا کہ وہ روس کے چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قادروف کو اغوا کرے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے لیے ایک سخت پیغام ہوگا اور اس سے یوکرین تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل تیز ہو سکتا ہے۔

زیلنسکی نے اپنے مغربی اتحادیوں سے روس پر مزید دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے وینزویلا میں کی گئی کارروائی اور صدر نیکولس مڈورو کے اغوا سے پوری دنیا نے نتائج دیکھ لیے ہیں۔

ان کے مطابق اگر امریکا قادروف کے خلاف بھی اسی نوعیت کی کوئی کارروائی کرے تو ممکن ہے کہ پیوٹن اس پر سنجیدگی سے غور کریں۔

چیچن رہنما رمضان قادروف نے زیلنسکی کے بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یوکرینی صدر مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے بجائے اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ قادروف نے زیلنسکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی ایسا کرنا چاہتے ہیں تو مرد بن کر خود کریں اور امریکیوں کے پیچھے چھپنے کے بجائے براہِ راست اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:زیلنسکی ٹرمپ ملاقات سے ایک روز قبل یوکرینی دارالحکومت پر میزائل حملے

قادروف نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ زیلنسکی نے خود انہیں اغوا کرنے کی دھمکی دینے کی ہمت تک نہیں کی بلکہ بزدلانہ انداز میں اشارہ دیا کہ وہ محفوظ فاصلے سے یہ سب ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

خبر کے مطابق زیلنسکی نے امریکا کی جانب سے وینزویلا میں حالیہ کارروائی کی بھی تعریف کی، جس میں امریکی افواج نے دارالحکومت کیراکاس پر حملہ کر کے صدر نیکولس مڈورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر نیویارک منتقل کیا۔ مڈورو نے اپنے خلاف عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے خود کو جنگی قیدی قرار دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کھلے عام کہا ہے کہ امریکا وینزویلا میں اقتدار کی منظم منتقلی تک کردار ادا کرے گا اور عبوری قیادت کو خبردار کیا ہے کہ مزاحمت کی صورت میں اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ اس تمام صورتحال نے عالمی سطح پر شدید ردِعمل اور بحث کو جنم دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شمیم بی بی میری بیگم دا ناں اے‘ شہری کے جواب پر وفاقی آئینی عدالت میں مسکراہٹیں بکھر گئیں

ڈیزل ڈلوانے والے شخص نے پیسے دینے کے بجائے گاڑی بھگا دی، سیلز مین ایک کلومیٹر تک گاڑی کے ساتھ لٹکا رہا

وزیراعظم کا کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور، موبائل بینکنگ صارفین 13 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ گئے

پاکستان اور چین کے درمیان فارما انڈسٹری میں تعاون کی نئی شراکت داری کا امکان

فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ارلنگ ہالینڈ کی منفرد شخصیت کی دھوم

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم