سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے خلاف بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کا مقدمہ درج

جمعرات 8 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر بھائیوں کے ہوٹل پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تھانہ کینٹ پولیس نے سردار تنویر الیاس سمیت 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، سردار تنویر الیاس کے خلاف راجہ شہزاد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سردار تنویر الیاس کی ایما پر ان کے سپروائزر نے مسلح افراد کے ہمراہ سردار یاسر الیاس کے ہوٹل پر قبضہ کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی جانب سے عملے کو ذدوکوب کیا گیا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

درخواست گزار کے مطابق مسلح افراد کے ہمراہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر نے کہا کہ ہوٹل سردار تنویر الیاس کا ہے اسے خالی کرو، آدم جی روڈ پر الشمس ہوٹل سردار یاسر الیاس اور سردار راشد الیاس کی جائیداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہری کو دھمکیاں دینے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے 3 بیٹے ساتھیوں سمیت گرفتار

ایف آئی آر میں درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ سردار تنویر الیاس کے سپروائزر اکرام الحق نے سیکیورٹی گارڈ کو حبس بیجا میں رکھا، سردار تنویر الیاس کے کارندوں سے اسلحہ کے زور پر ہوٹل پر قبضہ کرلیا ہے۔

تھانہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟