گروگ کے ذریعے امیج جنریشن اب سبسکرائبرز تک محدود

جمعہ 9 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایلون مسک کی ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنے اے آئی ٹول گروک کے ذریعے تصاویر میں ترمیم کی سہولت صرف ادا شدہ صارفین تک محدود کر دی ہے۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گروک پر رضامندی کے بغیر افراد کی تصاویر کو ڈیجیٹل طور پر برہنہ یا جنسی انداز میں تبدیل کرنے پر شدید تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا

نئی پابندی کے بعد جب کوئی صارف ایسی تصویر سازی یا ایڈیٹنگ کی کوشش کرتا ہے تو گروک آگاہ کرتا ہے کہ یہ فیچرز صرف ادا شدہ سبسکرائبرز کے لیے دستیاب ہیں، جس کے لیے صارف کا نام اور ادائیگی کی تفصیلات رجسٹر ہونا ضروری ہیں۔

تاہم غیر ادا شدہ صارفین گروک کی علیحدہ ایپ اور ویب سائٹ کے ذریعے عمومی نوعیت کی امیج ایڈیٹنگ اب بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

یہ اقدام حکومتی انتباہات کے بعد اٹھایا گیا ہے، جن میں ریگولیٹر آف کام سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ پلیٹ فارم پر غیر قانونی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر کے خلاف کارروائی کرے، حتیٰ کہ ممکنہ پابندی پر بھی غور کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایکس اے آئی میں ڈاؤن سائزنگ، 500 سے زیادہ ملازمین نوکری سے فارغ

گروک ایک مفت ٹول کے طور پر ایکس پر پوسٹس یا جوابات میں ٹیگ کیا جا سکتا تھا اور ابتدا میں اسے عام اے آئی معاونت کے لیے متعارف کرایا گیا تھا، مگر بعد ازاں اس کے ذریعے ایسی ایڈیٹس بھی ممکن ہو گئیں جن میں افراد کے کپڑے ہٹانا یا خواتین کی تصاویر کو بیکنی یا نامناسب لباس میں تبدیل کرنا شامل تھا۔

جمعے کے روز ایکس پر تصاویر میں ترمیم کرنے کی کوشش کرنے والے صارفین کو بتایا گیا کہ امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ اس وقت صرف ادا شدہ سبسکرائبرز کے لیے محدود ہے۔

بعض پوسٹس کے مطابق صرف بلیو ٹک رکھنے والے، یعنی ادا شدہ تصدیق یافتہ صارفین ہی ایسی درخواستیں کامیابی سے کر پا رہے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی مشترکہ فوجی مشق ’شیک ہینڈز II‘ کا تربیلا میں آغاز

شرح سود میں اضافے پر تاجر تنظیمیں مایوس، معاشی بحالی سے متصادم قرار دیدیا

ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی پیشکش کردی، صدر ٹرمپ تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس

فیلڈ مارشل کو اللہ نے عزت دی، ایسا مقام پاکستان کو اس سے قبل کبھی نہیں ملا، گورنر پنجاب

سیکیورٹی فوسز نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی، طالبان چوکیاں تباہ

ویڈیو

پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کی کوششیں: شاندار ماضی، موجودہ زوال اور پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

خیبرپختونخوا حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہی، وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہونے چاہییں، سابق گورنر حاجی غلام علی

کیا ایران امریکا مذاکرات بحال ہوں گے؟پاکستانی شہری کیا سوچتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا بلف

ایران، امریکا مذاکرات: اعصاب کی جنگ کون جیتے گا؟

مذاکرات میں پاکستان اتنی دلچسپی کیوں لے رہا ہے؟