پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخطوں کے بغیر اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا، جبکہ آئینی معاملے پر مشاورت کے لیے بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کے ارکان نے ایوان چھوڑ سے واک آؤٹ کیا، تاہم اس دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ انہیں اس عمل سے روکتے رہے۔
صدر مملکت کی منظوری کے بغیر آرڈیننس جاری کئیے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی ایسی قانون سازی کی مخالفت کرتی ہے، پیپلز پارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا pic.twitter.com/KxzBKidUN1
— Tayyab Khan (@TayyabKhanARY) January 12, 2026
نوید قمر نے کہاکہ قانون سازی اس ایوان کی بنیادی ذمہ داری ہے، لیکن پہلی مرتبہ حکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کر دیا جو صدر کی توثیق کے بغیر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قانون کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اور اس صورتحال میں وہ ایوان کا حصہ نہیں رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے ارکان سوشل میڈیا پر چلنے والی باتوں کو سیریس لینے کے بجائے میری بات سن لیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ حکومت صدر کی توثیق کے بغیر آرڈیننس کو نوٹیفائی نہیں کرے گی۔
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس جاری ہونے کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کی مہم کے لیے کمیٹی قائم کردی
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں پیپلز پارٹی آئینی عمل کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔














