رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور

بدھ 1 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما فواد چودھری کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس  میں فواد چودھری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد کی سیشن عدالت ہوئی، فواد چودھری کی جانب سے بابر اعوان جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے کیس کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ، ریکارڈ دیکھنے کے بعد سیشن عدالت کے جج حیدر گیلانی نے فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو کیس کا ریکارڈ آ گیا ہے۔

دوران سماعت  جج فیضان حیدر نے کہا کہ فواد چوہدری نے مقدمے کے ایک مخصوص حصے تک تنقید کی، فواد چوہدری کی طرف سے گھر والوں کے بارے میں بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فواد چوہدری سینئر وکیل اور پارلیمنٹیرین ہیں۔

فواد چودھری کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں خاتون کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کربھی مخاطب کیا گیا، جس پر جج نے دوبارہ استفسار کیا کہ خاندانوں کے حوالے سے بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ پاکستان میں لٹریسی ریٹ آپ کو معلوم ہے کیا ہے، سیاسی لیڈر کا ایسی بات کرنے کا کیا مطلب ہے؟ اس سے قبل ہماری ایک کولیگ کے بارے میں بھی کہا گیا، اتنا آگے جانے کا کیا مطلب ہے؟

دوران سماعت جج فیضان حیدر گیلانی نے استفسار کیا کہ منشی کے لفظ کو غلط کیوں سمجھا جا رہا ہے؟

پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ملازم کو ٹارگٹ کرکے منشی کا لفظ استعمال کیا گیا، ان کے بیان سے عوام میں نفرت پھیلائی جا رہی ہے، فواد چوہدری نے ٹیلی وژن پر کہا کہ ملک میں بغاوت فرض ہے، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی جاری ہے، پولیس کی جانب سے ڈاکیومنٹری شواہد اکھٹے کیے گئے، فواد چوہدری کی درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کے بیان پر مزید تفتیش نہیں کرنی، فواد چوہدری اپنے بیان کا اقرار کر رہے ہیں، مزید تفتیش کیس میں کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور  کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمینٹیرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار