وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور ٹیکس میں مخصوص طبقے کو دی جانے والی رعایتیں ختم کردی جانی چاہییں۔
پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ ہی پائیدار ترقی کی ضمانت ہے اور حکومت کی کوششوں سے اقتصادی اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔
جب تک ایلیٹ کیپچر کو ختم نہیں کریں گے۔تو کچھ نہیں ہو سکتا۔۔مجھے سستا دے دو۔۔مجھے پروٹیکٹ کر لو۔۔ تو کچھ نہیں ہونے۔۔کوئی انویسٹر آتا ہے تو ہم اسے کہتے ہیں کہ انڈسٹری لگا لو ہم اپ کو بجلی اور گیس سستی دیں گے ۔۔۔مصدق ملک کی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید۔ pic.twitter.com/mRy3uNXWH3
— Sadaqat Saqi (@sadaqatsaqi05) January 14, 2026
انہوں نے زور دیا کہ خوشحالی حاصل کرنے کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ اور ماحول دوست اقتصادی ترقی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حقیقی ترقی تب ممکن ہے جب ہر شہری کو کام کرنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، کیونکہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ فی الوقت صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک محدود ہو چکا ہے۔
انہوں نے ملکی معیشت میں نجی شعبے کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہاکہ ترقی کے لیے ہر شہری کو یکساں مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
مصدق ملک نے مزید کہاکہ ریاست کو کاروبار چلانے کے بجائے سہولت کار کا کردار ادا کرنا چاہیے، اور نجکاری کسی نظریاتی منصوبے کے طور پر نہیں بلکہ مارکیٹ کی کمزوریوں کو درست کرنے کا مؤثر طریقہ ہے۔














