کراچی اور لاہور میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر، متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار

جمعرات 15 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ملک کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں شدید دھند کے باعث فضائی اور زمینی ٹریفک بری طرح متاثر ہو گئی ہے، جہاں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے ساتھ ساتھ موٹرویز بھی متعدد مقامات پر بند کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ ایئرپورٹ پر خوفناک آتشزدگی، فلائٹ آپریشن معطل

کراچی میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر رہا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں۔ ملیر، سرجانی ٹاؤن، اسکیم 33، گلشنِ معمار اور بحریہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں دھند کے ڈیرے رہے، جس سے کئی مقامات پر حدِ نگاہ خطرناک حد تک کم ہو گئی۔

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ اور اس کے اطراف شدید دھند چھائی رہی، جس کے باعث پروازوں کے شیڈول میں شدید خلل پیدا ہوا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ کے مطابق بیرونِ ملک جانے اور آنے والی 5 پروازیں منسوخ جبکہ 6 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس وقت لاہور ایئرپورٹ کے اطراف حدِ نگاہ صرف 600 میٹر ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد اور خشک موسم، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کا امکان

انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ائیرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز سے متعلق تازہ معلومات حاصل کریں تاکہ غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔

شدید دھند کے باعث لاہور میں کینال روڈ، مال روڈ، ملتان روڈ اور دیگر اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی سست روی کا شکار رہی۔ اس کے علاوہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث موٹرویز متعدد مقامات سے بند کر دی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں دھند کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر ایئرپورٹ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ بھی دائو پر لگ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟