کراچی سمیت سندھ میں بارش، بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان

جمعہ 16 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ داخل ہونے والا ہے جس کے نتیجے میں 16 سے 23 جنوری کے دوران بارش، تیز ہواؤں، گرج چمک اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

یہ موسمی نظام ابتدا میں 16 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، 19 جنوری تک کمزور رہے گا جبکہ 20 جنوری کے بعد شدت اختیار کرتے ہوئے 21 سے 23 جنوری کے دوران ملک کے بیشتر حصوں کو متاثر کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جنوری کی شام سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور ہلکی سے درمیانی برفباری متوقع ہے،

20  سے 23 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 جنوری کو وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں 18 سے 20 جنوری کے دوران ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، نوشہرو فیروز، کشمور، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص اور گھوٹکی میں 22 اور 23 جنوری کو بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں بھی درجہ حرارت سنگل ڈیجیٹ میں داخل

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ 20 جنوری کی رات سے 23 جنوری تک پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں بند، پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ و برفانی تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ میں دھند میں کمی جبکہ ملک بھر میں دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں دھند اور ملک بھر میں سرد موسم کی شدت، موٹر ویز بند، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

دوسری جانب پنجاب پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مغربی موسمی نظام کے پیش نظر صوبے بھر میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں سردی کی لہر برقرار، میدانی علاقوں میں شدید دھند جبکہ پہاڑوں میں یخ بستہ موسم

لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژنز میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا

صوبے بھر میں ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فعال رہیں گے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

شہریوں کو خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز اور مری آنے والے سیاحوں کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: گرینڈ الائنس کا احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان، صوبے بھر میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ

امریکی ریاست واشنگٹن میں خوفناک جنگلاتی آگ، 12 ہزار افراد کا انخلا

شام میں بشار الاسد دور کے 10 سابق اہلکار گرفتار، کریک ڈاؤن جاری

‘بعض سیاستدان زبان پر قابو کیوں نہیں رکھتے؟’ خواتین پولیس سے متعلق بیان پر فواد چوہدری پر شدید تنقید

ریلوے پولیس کی بڑی کارروائی، کراچی سے لاہور اسمگل کیا جانے والا بھاری مقدار میں گٹکا پکڑا گیا

ویڈیو

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

ایران-امریکا ثالثی میں پاکستان کی کامیابی کے پیچھے معرکہ حق کا اہم کردار ہے، انجینیئر خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ