اسحاق ڈار کی مصری وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصری ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو کرکے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں رہنما عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ملاقات کریں گے تاکہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp