سعودی عرب میں ساحلی سیاحت کے فروغ کے لیے نئے قوانین نافذ

پیر 19 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ریڈ سی اتھارٹی (ایس آر ایس اے) نے ساحلوں پر کام کرنے والے اداروں کے لیے نئے ضوابط اور تقاضے متعارف کرا دیے جن کے تحت ساحلوں کو اب صرف عوامی مقامات کے بجائے باقاعدہ اور منظم آپریشنل ماحول کے طور پر دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کو عالمی سیاحتی مرکز بنانے کی جانب اہم قدم، تشہیر کے لیے خصوصی طیارہ متعارف

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان ضوابط کا مقصد ساحلی سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایک متحدہ قومی فریم ورک قائم کرنا ہے جس کے ذریعے خطرات کا مؤثر انتظام، خدمات کے معیار میں بہتری اور انسانی جان کے تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ فریم ورک بحیرۂ احمر کے ساحل کے ساتھ 1,800 کلومیٹر سے زائد علاقے پر محیط ہے اور ساحلی سرگرمیوں میں ہم آہنگی اور اعتماد کو یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت صرف لائسنس یافتہ اداروں کو سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی، جبکہ لائسنس کی مدت دو سال ہو گی، جس کی تجدید میعاد ختم ہونے سے 30 دن قبل لازمی ہو گی۔

ان ضوابط میں حفاظتی اقدامات کو مرکزی حیثیت حاصل ہے جن کے تحت لائسنس کے اجرا کو مختلف حفاظتی شرائط سے منسلک کیا گیا ہے جن میں ماحولیاتی اجازت نامے، انشورنس دستاویزات، سمندری منصوبہ بندی اور حفاظتی منصوبے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی

نئے فریم ورک کے مطابق ساحلوں پر تربیت یافتہ لائف گارڈز، مکمل حفاظتی سامان اور واقعات کی رپورٹنگ کا مربوط نظام لازمی ہو گا تاکہ خدمات میں مسلسل بہتری لائی جا سکے۔

معاشی لحاظ سے، یہ متحدہ ضوابط سرمایہ کاری کو تحفظ فراہم کریں گے اور آپریشنل خطرات میں کمی لا کر سیاحتی منصوبوں کو زیادہ پائیدار بنائیں گے۔

یہ اقدام سعودی ریڈ سی اتھارٹی کے اس ہدف سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت 2030 تک 85 ارب سعودی ریال معیشت میں شامل کرنے، ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور لاکھوں سیاحوں کو متوجہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

منتقلی کے عمل کو آسان بنانے کے لیے یہ ضوابط اعلان کے ایک ماہ بعد نافذ ہوں گے جبکہ موجودہ آپریٹرز کو اصلاح کے لیے ایک سال کی مہلت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب: سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے میں اساتذہ کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کا آغاز

یہ نئے قوانین ساحلوں کو باقاعدہ سیاحتی اداروں میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم حکومتی قدم قرار دیے جا رہے ہیں جن میں انسانی جان کے تحفظ کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ