کیا شاہ رخ ہدایتکارہ فرح خان کی ممکنہ ری میک’میں ہوں نا‘ میں جلوہ افروز ہوں گے؟

منگل 20 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ اور کوریوگرافر فرح خان نے اپنی نئی فلم سے متعلق ایک بڑی اپڈیٹ دے کر مداحوں کو پرجوش کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے 30 سال، شاہ رخ خان اور کاجول کے کرداروں کا مجسمہ لندن میں نصب

اس میں بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان کے ساتھ ممکنہ دوبارہ اشتراک کے اشارے ملتے ہیں۔

فرح خان نے اپنے تازہ یوٹیوب وی لاگ میں انکشاف کیا کہ وہ جلد ایک نئی فلم کی ہدایتکاری کے لیے تیار ہیں۔

اپنے مقبول یوٹیوب شو کی ایک قسط کے دوران انہوں نے غیر متوقع طور پر اپنی آئندہ فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بچے اب کالج جا رہے ہیں اس لیے وہ دوبارہ فلم سازی پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔

فرح خان کے مطابق مداحوں کی جانب سے ان کی واپسی کے لیے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے اور وہ امکان ظاہر کرتی ہیں کہ رواں سال کے اختتام تک فلم پر کام شروع کر دیں گی۔

مزید پڑھیے: ’مجھ پر پابندی لگواؤ گی؟‘ شادی کی تقریب میں دلچسپ مطالبے پر شاہ رخ خان کا ردعمل وائرل

فرح خان نے واضح کیا کہ وہ نئی فلم کی ہدایتکاری صرف اسی صورت میں کریں گی اگر شاہ رخ خان اس فلم کے لیے رضامند ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر میں فلم بناؤں گی تو وہ شاہ رخ کے ساتھ ہی ہوگی ورنہ میں انتظار کروں گی اور یوٹیوب پر ہی کام جاری رکھوں گی۔

قابلِ ذکر ہے کہ شاہ رخ خان اور فرح خان اس سے قبل کئی کامیاب فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں جن میں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسے مشہور نام شامل ہیں۔ یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر وہ فلم بنتی ہے تو اس کا نام ممکنہ طور پر ’میں ہوں نا‘ ہوگا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

مداح اب بےچینی سے اس ممکنہ ری یونین کے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انطالیہ میں مصری ہم منصب بدر عبدالعاطی سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان اور امریکا کے درمیان توانائی، منی لانڈرنگ اور سرمایہ کاری تعاون پر تبادلہ خیال

خطے میں کشیدگی کے دوران بہترین کارکردگی، پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سہ ملکی دورہ مکمل، ترکیہ سے پاکستان روانگی

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

ویڈیو

امریکا ایران ثالثی میں پاکستان کا کردار شاندار ہے، اراکین بلوچستان اسمبلی کی رائے

ایران اور امریکا دونوں کا پاکستان پر اعتماد باعث مسرت ہے ، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

امریکا ایران مذاکرات کا فائنل راؤنڈ، اسلام آباد ایک بار پھر شاندار میزبانی کے لیے تیار

کالم / تجزیہ

مطالعہ پاکستان : بنیان مرصوص ایڈیشن

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی