قانون کی سینہ تان کر خلاف ورزی، اسمبلی میں ایم کیو ایم کی خاتون ایم پی اے کا گٹکا کھاتے ہوئے خطاب، ویڈیو وائرل

جمعرات 22 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی بلقیس مختار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران گٹکا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ اسمبلی میں تقریر کے دوران ساتھ ساتھ گٹکا کھاتی رہیں۔ ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف حلقوں کی جانب سے ردِعمل اور تنقید سامنے آ رہی ہے۔

 صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر قانون ساز خود قانون کی پاسداری نہ کریں تو قانون پر عملدرآمد کیسے ممکن ہو سکے گا۔ بعض صارفین نے معاملے پر طنزیہ اور سخت ردِعمل بھی دیا جب کہ کئی افراد نے اسے عوامی نمائندوں کی ذمہ داریوں سے جوڑتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

امجد خان نامی صارف نے لکھا کہ یہ اسمبلی میں گٹکا کھا رہی ہیں، شکر ہے خاتون نے ساتھ بیٹھے کسی معزز رکن پر پچکاری نہیں ماری۔

فیاض شاہ نے کہا کہ میڈم گُٹکا کھاتے ہوئے اسمبلی میں خطاب کر رہی ہیں۔ ویسے باقی شہر میں گٹکا کھانے یا اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ بلقیس مختار نے بات کرنے سے پہلے منہ سے یہ گند نکالنے کی بھی زحمت نہیں کی، یہ ہیں ہمارے نمائندے تبھی گٹکا، پان سرے عام بک رہے ہیں بچے تک اس لت میں مبتلا ہیں۔

صابر محمود ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت نے گٹکے پر پابندی لگا رکھی ہے مگر ایم کیو ایم کی رکن سندھ اسمبلی گٹکا کھاتے ہوئے تقریر کرتی رہیں، انہوں نے گٹکا کھاتے ہوئے کھیلوں کے مقابلے میں جیتنے والی خواتین کو انٹرنیشنل سطح تک لانے کیلئے تربیت یافتہ کوچز کی ضرورت پر زور دیا۔

واضح رہے کہ گٹکے کی فروخت اور استعمال کی روک تھام کے لیے سندھ اسمبلی نے 2019 میں قانون سازی مکمل کی تھی، جسے جنوری 2020 میں باقاعدہ ایکٹ کی حیثیت دے دی گئی تھی۔ اس قانون کے تحت گٹکے کے کاروبار میں ملوث افراد کو مجرم قرار دیا گیا تھا۔

سندھ اسمبلی سے منظور شدہ قانون کے مطابق گٹکے کی فروخت یا استعمال میں ملوث افراد کو تین سال تک قید اور دو لاکھ روپے سے زائد جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔ بعد ازاں 2023 میں سندھ اسمبلی نے گٹکا اور مین پوری کی خرید و فروخت پر پابندی سے متعلق ترمیمی بل بھی منظور کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟

اسلامی حکومت یا وسائل کی لوٹ مار؟ افغان طالبان کے اندر اقتدار کی خونریز کشمکش سامنے آگئی

امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل

تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے

گلگت بلتستان انتخابات: ووٹرز سیاسی جماعتوں سے کیا چاہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی

گجرات کی گلیاں انور مسعود کو یاد کرتی ہیں