آج سے پیر تک ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اتوار 25 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کے ساتھ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جو پیر تک بالائی علاقوں پر اثر انداز رہے گا جبکہ منگل تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس دوران  چترال، دیر، سوات، شانگلہ اور کوہستان میں شدید بارش اور برف باری ہوسکتی ہے۔ ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے علاقے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ اور قلعہ عبداللہ میں مزید برف باری متوقع ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں، جن میں لاہور اور ملتان شامل ہیں، میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: محکمہ موسمیات نے شدید سرد لہر کے خدشات کو مسترد کردیا

دوسری طرف آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 9، کراچی 12، کوئٹہ منفی 3، گلگت اور مظفرآباد 1 جبکہ مری میں درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر  نئے فضائی حملے ، متعدد مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب کارروائیاں، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے مشترکہ پناہ گاہ ڈھونڈنے پر مجبور

شارجہ سے کراچی آنے والا پاکستانی کارگو کمپنی کا طیارہ لاپتا، تلاش کا عمل شروع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

فٹبال ورلڈ کپ: 2 گول کے خسارے کے باوجود ارجنٹینا کا آخری لمحات میں کم بیک، مصر کو ہراکر کوارٹر فائنل میں داخل

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کی اپنے لیے مراعات، نئے قانون میں خاص کیا ہے؟

خیبر پختونخوا اسمبلی ایک دہائی بعد بھی مکمل پیپر لیس کیوں نہ بن سکی؟

سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

کالم / تجزیہ

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش