سانحہ گل پلازہ: حکومت سندھ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان، 2 افسران معطل

جمعرات 29 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے کراچی میں پیش آنے والے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: کمشنر کراچی کی حتمی رپورٹ مکمل، 79 اموات کی تصدیق

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ عدالتی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو باقاعدہ خط لکھا جا رہا ہے تاکہ واقعے کے اسباب اور ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے معاملے پر ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ (کے ڈبلیو ایس بی) کے ہائیڈرنٹ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق آگ لگنے کے وقت گل پلازہ میں 2 سے ڈھائی ہزار افراد موجود تھے تاہم آگ بھڑکتے ہی بڑی تعداد میں لوگ عمارت سے باہر نکل آئے جبکہ باقی افراد کو ریسکیو ٹیموں اور سرکاری اداروں کے اہلکاروں نے بحفاظت نکالا۔

مزید پڑھیے: کراچی کی ٹرام سروس سے گل پلازہ تک، کب کیا ہوا؟

سینیئر وزیر نے بتایا کہ سانحے کے بعد ضلع جنوبی کے ڈائریکٹر سول ڈیفنس کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ کے ڈبلیو ایس بی کے ہائیڈرنٹ انچارج کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس نے 2023 سے گل پلازا کے متعدد معائنے کیے تھے اور اس دوران 2 نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔

شرجیل میمن نے اعتراف کیا کہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران فائر ٹینڈرز کو پانی کی فراہمی میں تاخیر ہوئی اور فائر فائٹنگ کے دوران پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ سانحہ کے متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی انتظامات موجود نہیں تھے اور جب اس حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا تو متعلقہ اداروں کی بھی ذمہ داری بنتی تھی کہ بروقت اقدامات کیے جاتے۔

جوڈیشل و انتظامی اقدامات

سینیئر وزیر نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے بعد سندھ کابینہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کا کام کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ پر فیصلہ کرنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کمشنر کراچی کی بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جو ایک تفصیلی رپورٹ ہے اور اس میں واقعے سے متعلق تمام فریقین کے انٹرویوز اور شواہد شامل ہیں۔

واقعے کے وقت کی صورتحال اور نقصانات

شرجیل میمن کے مطابق واقعے کے وقت گل پلازہ میں 2 ہزار سے اڑھائی ہزار افراد موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے مکمل ازالے کا فیصلہ، سندھ کابینہ نے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی

انہوں نے کہا کہ گل پلازہ کا دو مرتبہ سیفٹی آڈٹ کیا جا چکا تھا تاہم اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ محکمہ سول ڈیفنس نے سال 2023 سے اب تک متعدد دورے کیے اور اس دوران دو نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

80 قیمتی جانیں ضائع، شہید فائر فائٹر کو خراج عقیدت

سینیئر وزیر نے بتایا کہ اس سانحے میں 80 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران پانی کی شدید کمی کا سامنا رہا۔

انہوں نے شہید ہونے والے فائر فائٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جان کا نذرانہ دے کر فرض کی ادائیگی کرتے رہے۔

ادارہ جاتی کوتاہیاں اور حفاظتی انتظامات

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ گل پلازہ میں فائر فائٹنگ سسٹم اور دیگر حفاظتی اقدامات موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی: سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ جب انتظامیہ کو ان خامیوں سے آگاہ کیا گیا تھا تو متعلقہ اداروں کی بھی ذمہ داری تھی کہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جاتے۔

اداروں کی یکجائی اور کمانڈ سسٹم

سینیئر وزیر کے مطابق حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کو ایک چھت کے نیچے لایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ، سول ڈیفنس اور ریسکیو اداروں کو ایک مشترکہ کمانڈ کے تحت دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ہنگامی صورتحال میں بہتر اور فوری ردعمل ممکن ہو سکے۔

تعمیراتی بے ضابطگیاں اور تحقیقات

شرجیل میمن نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں بلڈنگ کے اجازت نامے اور لیز کے عمل میں سنگین غلطیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ان بے ضابطگیوں پر محکمہ اینٹی کرپشن کو کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر منظور شدہ بلڈنگ پلان کے خلاف پائی گئی ہے جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اجازت ناموں کا بھی ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ’میں روز گل پلازہ کے اندر موجود اپنے پوتے کے لیے یہاں آکر بیٹھ جاتی ہوں‘، بزرگ خاتون غم سے نڈھال

محکمہ اینٹی کرپشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ اس حوالے سے تمام کوتاہیوں کی جامع تحقیقات کرے جبکہ واقعے میں اگر کسی بھی اور اعلیٰ افسر کی غفلت سامنے آئی تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسان دوبارہ چاند کی جانب سفر کے لیے تیار، ناسا نے راکٹ میں ایندھن بھرنے کی تیاری شروع کر دی

کالعدم بی ایل اے بھارت کی پراکسی ہے، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کریں گے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

انڈر19 ورلڈکپ: پاکستان کا ٹاس جیت کر انڈیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

سابق کپتان راشد لطیف نے عثمان طارق کی تصویر کے ساتھ غیر قانونی بولنگ کا قانون کیوں یاد دلایا؟

بھارت ایران کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا، امریکی صدر ٹرمپ

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘