رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کرلیا

بدھ 26 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی ایک اور تحقیقی تصنیف نے قومی سطح پر نمایاں اعزاز حاصل کر لیا۔ اتھارٹی کی کتاب شہری منصوبہ بندی میں رسول اکرم ﷺ کا اسوہ کو سال 2026 کی بہترین کتابِ سیرت قرار دیتے ہوئے پہلا انعام اور گولڈ میڈل دیا گیا۔

یہ اعزاز وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومتِ پاکستان کی جانب سے دیا گیا، جبکہ وزیراعظم پاکستان نے یہ اعزاز عطا کیا۔

کتاب کے مصنف ڈاکٹر محمد ریاض محمود علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تدریس و تحقیق سے وابستہ ہیں۔ یہ ان کی تیسری تصنیف ہے جسے قومی سطح پر بہترین کتابِ سیرت کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اس سے قبل حلِ تنازعات اور قدرتی و دیگر آفات میں نبوی اسوہ بھی قومی اعزاز حاصل کر چکی ہیں۔

قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کی اس کتاب کو نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے شائع کیا ہے۔ کتاب میں سیرتِ طیبہ ﷺ کی روشنی میں شہری منصوبہ بندی کے اصولوں اور عصرِ حاضر کے شہری مسائل کا علمی و تحقیقی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

چیئرمین اتھارٹی ڈاکٹر خورشید احمد ندیم، ستارۂ امتیاز نے ڈاکٹر محمد ریاض محمود کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی علمی و تحقیقی خدمات کے ساتھ ساتھ اتھارٹی کے تحقیقی وژن کا بھی قومی اعتراف ہے۔

اہلِ علم کے مطابق اتھارٹی کے قیام کے ابتدائی تین برسوں میں اس کی تحقیقی مطبوعات کا مسلسل دوسرے سال بہترین کتابِ سیرت کا پہلا انعام اور گولڈ میڈل حاصل کرنا سیرتِ طیبہ ﷺ پر معیاری اور عصری تحقیق کے فروغ کے لیے اتھارٹی کی کاوشوں کا اہم اعتراف ہے۔

چیئرمین اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سیرتِ رسول اکرم ﷺ کے نظری اور عملی پہلوؤں پر اعلیٰ معیار کی تحقیق کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، خصوصاً ایسی تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جو عصرِ حاضر کے انفرادی، معاشرتی اور قومی مسائل کے حل کے لیے سیرتِ طیبہ ﷺ سے عملی رہنمائی فراہم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپانٹک چوٹی پر پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسما مشتاق کی میت کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری

مکہ دفاعی معاہدہ تاریخی دستاویز، سعودی ولی عہد پاکستان کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

نوجوانوں کو سیرت رسول ﷺ کی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیر مذہبی امور سردار یوسف

پمز میں فائر سیفٹی خامیوں کی نشاندہی، ڈاکٹرز اور عملے کو فائر سیفٹی ٹریننگ بھی نہ مل سکی

‎پمز آتشزدگی: نومولود بچوں کو بچانے کے لیے کیا فائر سیفٹی پروٹوکول ہونا چاہیے تھا؟

ویڈیو

مولانا فضل الرحمان اور عمران خان کے حامی اپوزیشن اتحاد قبول کریں گے؟ پشاور کے شہریوں کی رائے

پی ٹی آئی اپنے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے کوئی کوشش نہیں کر رہی، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایک بار پھر ایران امریکا مذاکرت شروع ہونے کے امکانات روشن

کالم / تجزیہ

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار