ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں واقع پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن میں سالانہ اسپورٹس گالا انتہائی جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں طلبا و طالبات نے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اسپورٹس گالا کے دوران کرکٹ، فٹ بال، بیڈمنٹن، کراٹے، تائیکوانڈو سمیت دیگر کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے، جہاں طلبہ نے نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: ریاض میں یو ای ٹی المنائی ایسوسی ایشن سعودی عرب کے زیرِ اہتمام نیٹ ورکنگ ایونٹ

تقریب میں چیئرمین اسکول مینجمنٹ کونسل انجینیئر سعود سرور، وائس چیئرمین ڈاکٹر یاسر جاوید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی صاعد عزیز، نجم الثاقب، ڈاکٹر شہزاد احمد اور طلبا کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسپورٹس گالا کے انتظامات پرنسپل محمد تنویر، محمد ساجد، ندیم اقبال اعوان اور اسکول اسٹاف نے انجام دیے، جنہوں نے طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ اسپورٹس گالا طلبہ کی جسمانی صحت، ذہنی نشوونما اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مہمانانِ خصوصی نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایسی مثبت سرگرمیاں طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاض میں بین الاقوامی سائبر سیکیورٹی ایونٹ کا انعقاد، پاکستانی ماہرین کی شاندار شرکت

تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپسٹین فائلز میں مودی کا نام سامنے آنے پر کانگریس کی تنقید، حکومت کی سخت تردید

امریکا کی بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

برطانیہ کا تاریخی بھارتی ریسٹورنٹ 99 سال بعد بند ہونے کے قریب، بادشاہ چارلس سے مداخلت کی اپیل

غزہ پر اسرائیلی حملے: 37 فلسطینی شہید، حماس نے شدید نتائج کی وارننگ دے دی

آج ملک کے کن حصوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ویڈیو

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

جی ایچ کیو میں اہم ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کی دفاعی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘