’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

اتوار 1 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھکر میں دانش اسکول منکیرہ کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ پرائمری سکول کیسانوالہ میں سکول میل پروگرام کا آغاز کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبات میں لنچ بکس تقسیم کیے اور کلاس روم کا دورہ کیا، جہاں ملک پیک ری سائیکلنگ سے تیار شدہ ڈیسک دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔

مریم نواز نے منکیرہ کے 3 اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا اور فوری عملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس کے تحت گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کیسانوالہ کو پرائمری سے ایلیمنٹری گریڈ اور کری و نورپورشاہ کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکولوں کو ہائی گریڈ کا درجہ دے دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ نے دانش اسکول اتھارٹی سمیت 3 اہم قوانین منظور کرلیے، اپوزیشن کا احتجاج رائیگاں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کو سراہا اور نصیحت کی کہ ’دودھ پئیں، اچھی غذا کھائیں اور مضبوط بنیں۔‘

انہوں نے طالبات کے ساتھ دوپہر کا کھانا بھی کھایا اور دانش اسکول گرلز کیمپس کے ہاسٹل میں بلوچستان کی تین طالبات کی سالگرہ بھی منائی۔

مریم نواز نے کہاکہ طلبہ محنت کریں، کبھی نہ ڈریں اور علم حاصل کریں کیونکہ تعلیم اور علم سے عزت بڑھتی ہے۔

انہوں نے بیٹیوں کے ہر شعبے میں آگے بڑھنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ماں کے طور پر پنجاب بھر میں اپنی بیٹیوں کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکول میل پروگرام اور دانش اسکولز کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس میں بتایا گیا کہ اسکول میل پروگرام کے تحت 4309 لڑکوں اور 4010 لڑکیوں کو صحت بخش لنچ فراہم کیا جا رہا ہے، اور پروگرام کے آغاز کے بعد طلبہ کی انرولمنٹ میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

دانش اسکول منکیرہ پراجیکٹ 2017 میں شروع ہوا اور 250 ایکڑ رقبے پر قائم اس اسکول میں اب 770 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ صوبے کے 13 اضلاع کے 8319 سکولوں میں سکول میل پروگرام جاری ہے، جس کے تحت اب تک 3 کروڑ 37 لاکھ ملک پیک اور ایک کروڑ 22 لاکھ بسکٹ طلبہ میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم