آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر کہا کہ اس معاملے پر ان کے پاس فی الحال کچھ کہنے کو نہیں، کیونکہ ٹیم کی توجہ ورلڈ کپ پر مرکوز ہے اور اسی ایونٹ کی تیاری اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 111 رنز سے شکست دے کر 7 سال بعد سیریز میں وائٹ واش کرلیا
پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان ٹی 20 سیریز جیتنے کے مقصد سے آئی تھی، تاہم شکست کے بعد ٹیم کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا اور کامیابی کا مکمل کریڈٹ قومی ٹیم کو جاتا ہے۔
آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں پاکستان نے آسٹریلیا کو آؤٹ کلاس کیا، جبکہ سیریز کے دوران آسٹریلوی ٹیم کو کئی پہلوؤں میں سیکھنے کا موقع ملا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا
مچل مارش نے مزید کہا کہ آسٹریلوی ٹیم مجموعی طور پر اچھی ہے، تاہم اب ٹیم بیٹھ کر اس بات کا جائزہ لے گی کہ کہاں اور کن مواقع پر غلطیاں ہوئیں تاکہ آئندہ بہتر کارکردگی پیش کی جا سکے۔














