ریڈ لائن میٹرو بس سروس کا نیا ‘ٹی کارڈ’ کیا ہے؟

پیر 2 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی ریڈ لائن میٹرو بس سروس کو مزید ڈیجیٹل اور جدید بنانے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف اسٹیشنز پر جدید ڈیجیٹل مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، جن کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق یہ مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسافروں کو جدید اور آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اہلکار رضوان علی مغل نے بتایا ہے کہ ٹی کارڈ سسٹم پر کام تاحال مکمل نہیں ہوا اور فی الوقت یہ نظام آپریشنل نہیں ہے، تاہم یہ سہولت جلد باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائے گی۔ ان کے مطابق شہری آن لائن ٹی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد کارڈ کسی بھی قریبی اسٹیشن یا درخواست گزار کی جانب سے ایپ میں درج کیے گئے پتے پر فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ریڈ لائن بی آر ٹی میں بڑی پیش رفت، سول ایوی ایشن اتھارٹی 4 مقامات پر تعمیرات کے لیے تیار

رضوان علی مغل کے مطابق یلو کارڈ پہلے ریڈ لائن سروس کے لیے متعارف کروایا گیا تھا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹی کارڈ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تبدیلی کے باوجود ٹکٹ کی قیمت 30 روپے ہی رہے گی اور کرایوں میں کسی اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت ٹی کارڈ سے متعلق مشینیں فعال نہیں ہیں، تاہم جلد ہی یہ سہولت بھی شروع کر دی جائے گی۔ مستقبل میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا جائے گا، تاہم فی الحال پرچی یا کیش سسٹم بدستور چلتا رہے گا۔

رضوان علی مغل کے مطابق شہری پلے اسٹور سے ‘E-Transit’ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ٹی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایپ میں فون نمبر، پتا اور دیگر ضروری معلومات درج کرنا ہوں گی، جس کے بعد تصدیقی عمل مکمل ہونے پر ٹی کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میٹرو فیڈر بس کا روٹ تنازع کے باعث تبدیل

واضح رہے کہ ہےسی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کاکہنا ہےکہ اب تک 66  ہزارسے زائد شہریوں کو ٹی کیش کارڈ موصول ہو چکے، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔

سی ای او کوثر خان کا کہنا ہےکہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی، ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا۔

ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائےگا، شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جو مسافر تاحال ٹی کارڈ کے لیے درخواست نہیں دے سکے، وہ جلد از جلد اپلائی کریں تاکہ نئے نظام کے مکمل نفاذ کے بعد کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں چلنے والی ریڈ لائن میٹرو بس سروس کو مزید ڈیجیٹل اور جدید بنانے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف اسٹیشنز پر جدید ڈیجیٹل مشینیں نصب کی جا رہی ہیں، جن کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق یہ مرحلہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد مسافروں کو جدید اور آسان سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض میٹرو نے اہم سنگ میل عبور کرلیا، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اہلکار رضوان علی مغل نے بتایا ہے کہ ٹی کارڈ سسٹم پر کام تاحال مکمل نہیں ہوا اور فی الوقت یہ نظام آپریشنل نہیں ہے، تاہم یہ سہولت جلد باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائے گی۔ ان کے مطابق شہری آن لائن ٹی کارڈ کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد کارڈ کسی بھی قریبی اسٹیشن یا درخواست گزار کی جانب سے ایپ میں درج کیے گئے پتے پر فراہم کر دیا جائے گا۔

رضوان علی مغل کے مطابق یلو کارڈ پہلے ریڈ لائن سروس کے لیے متعارف کروایا گیا تھا، جسے اب ختم کیا جا رہا ہے اور اس کی جگہ نیا ٹی کارڈ سسٹم متعارف کروایا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس تبدیلی کے باوجود ٹکٹ کی قیمت 30 روپے ہی رہے گی اور کرایوں میں کسی اضافے کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ اس وقت ٹی کارڈ سے متعلق مشینیں فعال نہیں ہیں، تاہم جلد ہی یہ سہولت بھی شروع کر دی جائے گی۔ مستقبل میں ٹوکن سسٹم ختم کر دیا جائے گا، تاہم فی الحال پرچی یا کیش سسٹم بدستور چلتا رہے گا۔

رضوان علی مغل کے مطابق شہری پلے اسٹور سے ‘E-Transit’ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ٹی کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایپ میں فون نمبر، پتا اور دیگر ضروری معلومات درج کرنا ہوں گی، جس کے بعد تصدیقی عمل مکمل ہونے پر ٹی کارڈ فراہم کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

واضح رہے کہ ہےسی ای او پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کاکہنا ہےکہ اب تک 66  ہزارسے زائد شہریوں کو ٹی کیش کارڈ موصول ہو چکے، ٹی کیش کارڈ سے کیش کے بغیر ٹکٹنگ، آسان اور محفوظ سفر ممکن ہو سکے گا۔

سی ای او کوثر خان کا کہنا ہےکہ ٹی کیش کارڈ کے ذریعے پنجاب بھر کے شہریوں کی ٹرانسپورٹ سسٹمز تک رسائی ممکن ہو گی، ٹی کیش کارڈ بطور ڈیبٹ کارڈ روزمرہ مالی لین دین کے لیے بھی قابلِ استعمال ہو گا۔

ٹی کیش کارڈ کا اجرا اسٹیٹ بینک کے قواعد کے مطابق کیا جائےگا، شہری ویب پورٹل، ای ٹرانزٹ ایپ یا ہیلپ لائن کے ذریعے ٹی کیش کارڈ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ جو مسافر تاحال ٹی کارڈ کے لیے درخواست نہیں دے سکے، وہ جلد از جلد اپلائی کریں تاکہ نئے نظام کے مکمل نفاذ کے بعد کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟