’پولیس میں بھرتی ہوکر دہشتگردوں سے بابا کا بدلہ لوں گی‘، کوئٹہ کے شہید پولیس اہلکار کی ننھی بیٹی کا عزم

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد خان کی 10 سالہ بیٹی کا کہنا ہے کہ وہ بڑی ہو کر پولیس میں جائیں گی اور دہشتگردوں سے اپنے بابا کا بدلہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: دہشتگردی کے واقعات میں شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، اعلیٰ حکام کی شرکت

سریاب روڈ پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شہزاد خان کی 10 سالہ بیٹی کے یہ الفاظ ہر سننے والے کی آنکھ نم کر دیتے ہیں۔

کم عمر بچی کا یہ عزم ایک طرف باپ کی جدائی کا کرب بیان کرتا ہے تو دوسری جانب دہشتگردی کے خلاف ایک ناقابل شکست حوصلہ بھی۔

شہید شہزاد خان نے 2009 میں پولیس فورس جوائن کی تھی اور 31 جنوری کو دوران ڈیوٹی دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کیا۔

شہید نے سوگواروں میں بیوہ، 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑا ہے۔

سب سے بڑی بیٹی، جس کی عمر محض 10 سال ہے، نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رندھی ہوئی آواز میں کہا کہ میرے بابا مجھ سے بہت پیار کرتے تھے، وہ مجھے انایہ بانو کہہ کر بلاتے تھے۔ بچی نے مزید کہا کہ میں گاؤں گئی ہوئی تھی اور وہیں مجھے پتا چلا کہ میرے بابا شہید ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیے: کوئٹہ: بلوچستان بھر میں دفعہ 144 نافذ، ایک ماہ کے لیے سخت پابندیاں عائد

شہید کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کی گئی جس میں لواحقین، پولیس افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقعے پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین دکھائی دیا۔

شہید کی فاتحہ خوانی کوئٹہ کے جان محمد روڈ پر جاری ہے جہاں تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

شہزاد خان کے بھائی اور دیگر رشتہ دار شدید صدمے کی حالت میں ہیں۔ اہلخانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فورس کو مزید بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ مستقبل میں دہشتگردوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے اور کسی اور معصوم کو اپنے باپ سے محروم نہ ہونا پڑے۔

شہید شہزاد خان کی قربانی بلوچستان کے امن کی ایک اور قیمت ہے مگر ان کی بیٹی کے الفاظ اس بات کی گواہی ہیں کہ یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید پڑھیں: محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ کے ہمراہ شہدا کے لواحقین سے ملاقات

شہدا قوم کا فخر ہوتے ہیں اور ان کی کہانیاں آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت: لاہور میں ڈرون سے نگرانی، چھتوں کی رجسٹریشن اور زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

چین اور یوراگوئے کو برابر اور ملٹی پولر دنیا کے قیام کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، صدر شی جن پنگ

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

یومِ یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز آویزاں

لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب

ویڈیو

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا قبائل کے ہمراہ اسلام آباد مارچ کا اعلان، مقصد کیا ہے؟

دریائے راوی کی زمین پر بننے والے رہائشی منصوبے ختم کیے جائیں، راوی بچاؤ تحریک کا مطالبہ

لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر

کالم / تجزیہ

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟

بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ رو رہے تھے