لاہور میں بسنت فیسٹیول کے لیے جامع حفاظتی اقدامات

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور ڈپٹی کمشنر نے 6 تا 8 فروری 2026 کو ہونے والے بسنت پتنگ بازی فیسٹیول کے لیے جامع ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق اور قانونی کارروائی

لاہور بھر کے تمام مقامات، بشمول عمارتوں اور چھتوں، پر ضابطہ اخلاق کا اطلاق ہوگا۔ پتنگ بازی ایکٹ اور سیفٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ضلعی افسران اور پولیس کو چھتوں اور دیگر مقامات کے معائنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔

شہری حفاظت کے لیے 12 نکاتی اقدامات

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق فیسٹیول کے دوران شہریوں کے تحفظ کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے۔

خطرناک ڈور اور ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

دھاتی، کیمیائی اور نیلون ڈور کا استعمال سختی سے ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیے: لاہور میں بسنت کا جوش، پتنگوں اور ڈور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

لاہور میں موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز کی تنصیب لازمی ہوگی۔

ہوائی فائرنگ اور عوامی سکون میں خلل ڈالنے والے ساؤنڈ سسٹمز پر پابندی ہوگی۔

ایئرپورٹ اور حساس تنصیبات کے قریب پتنگ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

چھتوں کے مالکان حفاظتی انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے اور کسی بھی حادثے کی ذاتی ذمہ داری قبول کریں گے۔

غیر محفوظ چھتوں پر پتنگ بازی کی سختی سے پابندی ہوگی۔

خطرناک ڈور کی خرید و فروخت پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔

قانون شکن عناصر کے خلاف فوری ایف آئی آر اور سخت کارروائی ہوگی۔

والدین اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے نگرانی یقینی بنائیں۔

فیسٹیول کے دوران شہر بھر میں مانیٹرنگ کا سخت نظام قائم رہے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں بسنت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا اعلان

شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پرامن اور محفوظ ماحول میں بسنت منانے کے لیے تعاون کریں۔

ڈپٹی کمشنر کا پیغام

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ثقافتی تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ شہری خوش اسلوبی اور تحفظ کے ساتھ بسنت منا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایرانی صدر سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی، خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

چین نے دنیا کا تیز ترین سپر کمپیوٹر بنا کر امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا

مصنوعی ذہانت اب بھکاریوں کے پیٹ پر بھی لات مارے گی؟ ری چارجنگ کو ترستے روبوٹ نے سڑک پر ہاتھ پھیلا دیے

سنگاپور : بزرگ خاتون کے کچرے سے بھرے فلیٹ سے ہزاروں ڈالرز کے سکے اور سونا برآمد

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت: ایران کا پاکستان کے کردار کا باضابطہ اعتراف، صدر مسعود پزشکیان کا دورہ نہایت اہم

ویڈیو

ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

پاکستان نے ایران امریکا مفاہمت میں تاریخی کردار ادا کیا، یہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ڈرگ روڈ کا نام ’شارع فیصل‘ کیوں رکھا گیا، تاریخی اہمیت کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

بلوچستان: فیصلہ یہیں ہوگا

جب پاکستان ہاکی نے ارجنٹائن کو عالمی فٹبال کپ جتوایا

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا