مودی نے امریکی دباؤ کے آگے جھک کر کسانوں کی محنت بیچ دی، راہول گاندھی

منگل 3 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کانگریس رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے بھارت اور امریکا کے درمیان ہونے والے تجارتی معاہدے پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی نے امریکی دباؤ کے آگے جھک کر بھارتی کسانوں کی محنت کا سودا کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ایک ایسا تجارتی معاہدہ جو گزشتہ 4 ماہ سے التوا کا شکار تھا وہ اچانک ایک ہی رات میں کیسے طے پا گیا؟ ان کے مطابق وزیرِ اعظم مودی پر شدید دباؤ تھا جس کے نتیجے میں یہ معاہدہ حتمی شکل دی گئی۔

راہول گاندھی نے یہ گفتگو اس وقت کی جب انہیں لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر بحث کے دوران بولنے کی اجازت نہیں دی گئی حالانکہ وہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) ایم ایم نرواںے کی غیر شائع شدہ یادداشت کا حوالہ دینا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ قائد حزب اختلاف کو صدر کے خطاب پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔

لوک سبھا میں مسلسل دوسرے روز بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ اپوزیشن ارکان کے احتجاج کے باعث ایوان کی کارروائی متاثر ہوئی جبکہ بعض ارکان کی جانب سے اسپیکر کی کرسی کی طرف کاغذات پھینکے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

مزید پڑھیے: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اعلان کیا کہ امریکا نے بھارت پر عائد باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کر دیا ہے جبکہ بھارت نے بھی بعض امریکی مصنوعات پر محصولات ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ایک اشارے پر مودی نے سرینڈر کردیا، راہول گاندھی کے بھارتی وزیر اعظم کو طعنے

راہول گاندھی نے دباؤ کی نوعیت پر بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ امریکی عدالتوں میں صنعتکار گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت ہیں اور ایپسٹین فائلز میں مزید انکشافات متوقع ہیں جو بھارتی حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم