بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے درخواست کی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین پر 10 ارب 83 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ’17 ارب ڈالر سے زیادہ کی بچت کا تخمینہ ہے‘، وزیر توانائی کا نیپرا کی رپورٹ پر تحفظات کا اظہار
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق درخواست میں اکتوبر تا دسمبر کیپیسٹی پیمنٹ کی مد میں 24 ارب 24 کروڑ روپے شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسری سہ ماہی میں آپریشنز اور مینٹیننس کی مد میں ایک ارب 65 کروڑ 50 لاکھ روپے کمی ہوئی۔ یوز آف سسٹم چارجز اور مارکیٹ آپریشن فیس میں 3 ارب روپے کی کمی جبکہ اضافی بجلی استعمال پیکیج کے تحت 7 ارب 52 کروڑ روپے کی کمی درج کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: نیٹ میٹرنگ معطل، نیپرا کا پاور کمپنیوں کو انتباہ
نیپرا نے اس درخواست پر سماعت 17 فروری کو مقرر کی ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔













