لاہور: جنرل اسپتال کی چوتھی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی۔

متاثرہ لڑکی عائشہ ولد محمد نواز کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ پولیس کے مطابق عائشہ اس وقت میڈیکل یونٹ 2 میں زیرِ علاج تھی۔

یہ بھی پڑھیے: 3 بہنوں کی 9ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی، حیران کن وجہ سامنے آگئی

مریضہ گرنے کے نتیجے میں زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے سرجیکل ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے ذہنی توازن درست نہ ہونے کی وجہ سے چھلانگ لگائی۔ خوش قسمتی سے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp