مالی مشکل سے دوچار قاسم سوری امریکا میں ٹیکسی ڈرائیور بن گئے

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق نائب اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما قاسم خان سوری نے بتایا ہے کہ مالی مشکلات کی وجہ سے وہ اب امریکا میں اوبر ڈرائیونگ کر کے اپنا گزارا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ایمانداری کو ترجیح دی اور اب بھی عمران خان کے نظریے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لندن کی پہلی الیکٹرک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز کب ہوگا؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق قاسم سوری نے نے گفتگو میں کہا کہ وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ انہیں اوبر جیسا کام کرنا پڑے گا۔ میں نے چوری کی راہ اختیار کرنے کی بجائے ایمانداری کو منتخب کیا۔

انہوں نے اپنے سیاسی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی تحریک انصاف کے نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان میں انصاف اور سیاسی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، خاص طور پر عمران خان اور ان کے خاندان کے قانونی مسائل کے حوالے سے۔

یہ بھی پڑھیں:قاسم سوری اور شاہد آفریدی میں جھگڑا کیا ہے؟

انہوں نے بتایا کہ 2018 سے پہلے وہ کوئٹہ میں اپنے گھر پر اعلی سیاسی شخصیات جیسے عمران خان اور ڈاکٹر عارف علوی کو بھی مہمان بنایا کرتے تھے، اور خود کو ایک درمیانے طبقے کا پاکستانی قرار دیا جو عزت کے ساتھ اور ایمانداری سے زندگی گزارتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟