پی ایس ایل 11: کن فرنچائزز نے کن کھلاڑیوں پر کتنا سرمایہ لگایا؟

بدھ 4 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ کے 11ہویں ایڈیشن سے قبل فرنچائزز نے اپنے ریٹین کھلاڑیوں اور ان کے معاوضوں کی تفصیلات پاکستان کرکٹ بورڈ کو فراہم کر دی ہیں، جس کے بعد سامنے آیا ہے کہ کن کھلاڑیوں کو سب سے زیادہ رقم میں برقرار رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: فرنچائزز کی جانب سے ریٹین اور ریلیز کیے جانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری

سب سے زیادہ معاوضے کے حامل کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور شاداب خان شامل ہیں، جنہیں فرنچائزز نے 7-7 کروڑ روپے میں ریٹین کیا ہے۔ یہ چاروں کھلاڑی پی ایس ایل 11 میں اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے کو 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں سائن کیا، جبکہ کراچی کنگز نے معین علی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔

کراچی کنگز نے مزید کھلاڑیوں کو بھی مختلف کیٹیگریز میں برقرار رکھا، جن میں حسن علی 4 کروڑ 76 لاکھ روپے میں ریٹین ہوئے۔ اسی طرح عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ، صفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ، عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ اور عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کے بین الاقوامی میڈیا حقوق فروخت، نیا ریکارڈ قائم

دیگر ریٹین کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ 3 کروڑ 36 لاکھ، حسن نواز 3 کروڑ 92 لاکھ، سکندر رضا 2 کروڑ 80 لاکھ اور عبدالصمد 2 کروڑ 8 لاکھ روپے میں ریٹین کیے گئے۔

پی سی بی قوانین کے مطابق تمام فرنچائزز پر لازم تھا کہ وہ ریٹین کیے گئے کھلاڑیوں کے معاوضوں کی تفصیلات مقررہ وقت میں بورڈ کو فراہم کریں، جو اس مرحلے پر مکمل ہو چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟