کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے لیے انگلینڈ کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی کو براہِ راست معاہدے کے تحت اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فرنچائز رائٹس، کراچی کنگز سمیت 4 ٹیموں کے معاہدوں کی تجدید، ملتان سلطانز کا مستقبل غیر واضح
فرنچائز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق معین علی کو 6.44 کروڑ روپے میں اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، معین علی اپنی جارحانہ بیٹنگ، مؤثر آف اسپن بولنگ اور وسیع تجربے کی بدولت کسی بھی ٹیم کے لیے قیمتی اثاثہ سمجھے جاتے ہیں۔
🚨 Direct Signing Alert 🚨
We’re excited to announce England’s 🏴 explosive force, Moeen Ali, joining the #KingsSquad for PKR 6.44 Crore in the HBL PSL 11! 💙❤
Let’s create magic together 🪄 pic.twitter.com/VSyBqQ9czj
— Karachi Kings (@KarachiKingsARY) February 4, 2026
انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے معین علی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ مختلف بین الاقوامی لیگز میں بھی وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11: سلمان آغا اور ابرار احمد سمیت 5 کرکٹرز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی
کراچی کنگز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معین علی کی شمولیت سے ٹیم کے مڈل آرڈر کو مزید مضبوطی ملے گی اور آل راؤنڈ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، جس سے پی ایس ایل میں ٹیم کی کارکردگی بہتر ہونے کی امید ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ نے آسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔














