ٹی20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو شکست دے دی

اتوار 8 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ کے پانچویں گروپ میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیپال کو صرف 4 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا تیسرا میچ: بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ کی اننگز میں جیکب بیتھل نے 55 اور کپتان ہیری بروک نے 53 رنز بنائے، جبکہ ول جیک نے 39 اور جوفرا بٹلر نے 26 رنز کا حصہ ڈالا۔

نیپال کی جانب سے دیپندرا سنگھ اور نندن یادو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شیر ملا اور سندیپ لامیچانے نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

185 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال نے بھرپور مزاحمت کی لیکن 20 اوورز میں وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 180 رنز بنا سکے۔

دیپندرا سنگھ نے 44، روہت پاؤڈیل اور لوکیش نے 39، 39 رنز بنائے۔ آخری اوور میں نیپال کو 10 رنز درکار تھے، مگر انگلش بولر سیم کرن کی شاندار بولنگ نے انہیں صرف 5 رنز تک محدود رکھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا دوسرا میچ: ویسٹ انڈیز نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دیدی، روماریو شیفرڈ کی شاندار ہیٹ ٹرک

انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن، جوفرا آرچر اور لیوک ووڈ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

انگلینڈ کی ٹیم:

فل سالٹ، جوفرا بٹلر (وکٹ کیپر)، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (کپتان)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاسن، جوفرا آرچر، عادل رشید، لیوک ووڈ۔

نیپال کی ٹیم:

آصف شیخ (وکٹ کیپر)، کشال بھرتیل، روہت پاؤڈیل (کپتان)، دیپیندر ائری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، سندیپ لامیچانے، نندن یادو، شیر ملا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟