بھارتی کرکٹ بورڈ کے سالانہ معاہدے: کوہلی اور شرما کی تنزلی، گروپ بی میں شمولیت

پیر 9 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز 2025-26 سیزن کے لیے ٹیم انڈیا کے سینیئر مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت سابق کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کو گروپ بی میں شامل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے ٹی20 انٹرنیشنل میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

مردوں کے شعبے میں 2 فارمیٹس کے کپتان شبمن گل، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ اور ٹیسٹ آل راؤنڈر رویندر جدیجا کو گروپ اے میں برقرار رکھا گیا ہے۔

کوہلی اور روہت شرما چونکہ بالترتیب ٹیسٹ اور ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے اب وہ عملاً ایک ہی فارمیٹ کے کھلاڑی رہ گئے ہیں اور یوں اعلیٰ درجے (گروپ اے) کے معیار پر پورا نہیں اتر سکے۔

اگرچہ بی سی سی آئی نے مختلف زمروں کے معاوضے کی رقم ظاہر نہیں کی تاہم گزشتہ سیزنز میں گروپ اے کے کھلاڑیوں کو سالانہ 5 کروڑ روپے، گروپ بی کو 3 کروڑ روپے اور گروپ سی کو ایک کروڑ روپے ادا کیے جاتے رہے ہیں۔

مردوں کے گروپ بی میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، محمد سراج، ہردک پانڈیا، رشبھ پنت، کلدیپ یادیو، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادیو اور شریاس ائیر شامل ہیں۔

مزید پڑھیے: ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

خواتین کرکٹ میں ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا اور جمیما روڈریگز کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ دیپتی شرما گروپ بی میں شامل ہیں ان کے ساتھ رینوکا ٹھاکر، شیفالی ورما، رچا گھوش اور سنیہ رانا بھی اسی زمرے کا حصہ ہیں۔

بی سی سی آئی نے اس موقع پر واضح کیا کہ اب اے پلس کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یہ درجہ سابقہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز (سی او اے) نے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی سفارش پر متعارف کرایا تھا جس کا مقصد تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اضافی انعام دینا تھا۔ ماضی میں صرف 4 کھلاڑی کوہلی، روہت، جدیجا اور بمراہ اس معیار پر پورا اترے تھے۔

مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ: ڈیرل مچل نے ویرات کوہلی سے نمبر ون بیٹر کا اعزاز چھین لیا

تاہم ان میں سے 3کھلاڑیوں کے ایک یا زائد فارمیٹس سے ریٹائر ہونے کے بعد بی سی سی آئی نے اس کیٹیگری کو برقرار نہ رکھنے کا فیصلہ کیا خصوصاً اس لیے بھی کہ سلیکشن کمیٹی کے نزدیک شبمن گل تاحال تینوں فارمیٹس کے مستقل کھلاڑی ثابت نہیں ہو سکے جس کی مثال ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے ان کی عدم شمولیت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم