ٹی20 کرکٹ کا تاریخی میچ، ڈبل سوپر اوور کے بعد جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دے دی

بدھ 11 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ ڈی میں جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلا گیا اہم میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہو گیا، جس کے باعث نتیجے کا   سپر اوور کے ذریعے فیصلہ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ تاہم سپر اوور بھی ٹائی ہوگیا۔ نتیجتاً ایک اور سپر اوور کے ذریعے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس میں جنوبی افریقہ نے 23 اسکور بنایا۔ جواب میں افغانستان 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بناسکا۔ یوں گیم جنوبی افریقہ نے جیت لی۔

بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

پروٹیز کی اننگز کا آغاز ایڈم مارکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے کیا، تاہم ٹیم کو ابتدائی جھٹکا اس وقت لگا جب 12 کے مجموعی اسکور پر مارکرم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی وکٹ گرنے کے بعد ڈی کوک اور ریان ریکلٹن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کو سنبھالا۔ دونوں بیٹرز نے افغان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایک ہی اوور میں اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

ریکلٹن 61 جبکہ ڈی کوک 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں ڈیوالڈ بریوس 23 رنز اور ڈیوڈ ملر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغان بولرز کی کارکردگی

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے 3 جبکہ کپتان راشد خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا۔

گروپ کی صورتحال

واضح رہے کہ افغانستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ جنوبی افریقہ نے اپنے ابتدائی میچ میں کینیڈا کو 57 رنز سے ہرایا تھا۔

اب دونوں ٹیموں کے درمیان اس اہم مقابلے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوگا، جہاں اعصاب شکن مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم