جیل میں خودکشی کے خیالات آتے تھے، ناصر جمشید نے میچ فکسنگ پر معافی مانگ لی

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جیل میں وقت گزارنا ان کے لیے انتہائی مشکل تھا اور انہیں خودکشی کے خیال آتے تھے۔

ناصر جمشید نے نئی کرکٹرز کو نصیحت کی کہ اگر کوئی بدعنوانی کی پیشکش کرے تو فوراً متعلقہ حکام کو رپورٹ کریں کیونکہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف کیریئر بلکہ خاندان پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ والد کے ایکسیڈنٹ میں برین ہیمرج اور گھریلو مالی مشکلات کے سبب وہ شارٹ کٹ اختیار کرنے پر مجبور ہوئے۔ ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ وکیل نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کریں اور کرکٹ بورڈ سے رابطہ ختم کر دیں تاہم ان کے مطابق اگر وہ غلطی مان لیتے تو شاید آج وہ موجودہ مقام پر نہ ہوتے اور اپنا کیریئر بچا سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے درخواست کی کہ ان پر لگائی گئی پابندی کے آخری ایک سال کو معاف کیا جائے۔ ناصر جمشید نے بتایا کہ خودکشی کا خیال اکثر آتا تھا لیکن بیٹی اور خاندان کے سوچنے سے وہ زندہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ پر 17 ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد انہیں 10 برس تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کے بعد ناصر جمشید کو 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

خوابوں کا تعاقب مہنگا پڑ گیا، سوئٹزرلینڈ میں کروڑوں کی نوکری چھوڑنے والا نوجوان پچھتانے لگا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم