اسپین میں ہنی بال کے جنگی ہاتھی کے ممکنہ آثار دریافت

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین میں مشہور کارتھیجینین سپہ سالار ہنی بال کے جنگی ہاتھی کے ممکنہ آثار دریافت ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

سیویل شہر کے قریب آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایک فوسل شدہ ہاتھی دانت کا ٹکڑا، کانسی کی بنی لگام کا حصہ اور ایک ہڈی دریافت کی ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ہنی بال کے جنگی ہاتھی سے تعلق رکھ سکتی ہے۔

تاریخی روایات کے مطابق ہنی بال 37 ہاتھیوں کے ہمراہ اپنی فوج کے ساتھ جزیرہ نما آئبیریا سے گزرتے ہوئے پیرینیز پہاڑوں کو عبور کر کے جنوبی گال (موجودہ فرانس) تک پہنچا تھا۔

براہ راست آثار قدیمہ کا پہلا ممکنہ ثبوت

یونیورسٹی آف کارڈوبا کے ماہر آثار قدیمہ اور تحقیق کے مرکزی مصنف نے لائیو سائنس سے گفتگو میں کہا کہ یہ ہڈی ایک انقلابی دریافت ثابت ہو سکتی ہے۔

اب تک ان جانوروں کے استعمال کا کوئی براہ راست آثار قدیمہ کا ثبوت موجود نہیں تھا۔

مزید پڑھیے: گھر کی تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے انسانی ہڈیاں برآمد، معاملہ کیا تھا؟

یہ ہڈی جنوبی اسپین کے ایک گاؤں میں کھدائی کے دوران مٹی کی اس تہہ سے برآمد ہوئی جس کی کاربن ڈیٹنگ کے مطابق عمر تقریباً 2,250 سال ہے۔

ایشیائی یا افریقی نسل؟

تحقیق کے سربراہ مارٹینیز سانچیز کے مطابق فی الحال یہ حتمی طور پر کہنا ممکن نہیں کہ یہ ہڈی ایشیائی ہاتھی کی ہے یا نہیں۔

تاریخی طور پر یونانی بادشاہ پیروس آف ایپائرس جو اپنی اصطلاح ’پائریک فتح‘ کے لیے مشہور ہے نے تقریباً 280 قبل مسیح میں رومیوں کے خلاف ایشیائی ہاتھی استعمال کیے تھے جو پہلی پونک جنگ سے تقریباً ایک دہائی قبل کا زمانہ تھا۔

مزید پڑھیں: ایمیزون کی خواتین جنگجوؤں کی 3 نسلیں روس کے ایک قدیم مقبرے سے برآمد

تاہم ابتدائی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ٹکڑا ممکنہ طور پر افریقی ہاتھی کی ایک معدوم ذیلی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ ہاتھی کارتھیجینین فوج کی پسندیدہ جنگی سواری تھے اور انہیں اسی مقصد کے لیے اسپین لایا گیا تھا۔

تاریخی اہمیت

ماہرین کے مطابق اگر یہ دریافت ہنی بال کے جنگی ہاتھیوں سے منسلک ثابت ہو جاتی ہے تو یہ قدیم جنگی تاریخ کے ایک اہم باب کی توثیق ہو گی اور رومی و کارتھیجینین جنگوں کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

غزہ پر خاموشی قبول نہیں، اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

ایم 9 موٹروے حادثہ: اموات کی تعداد 14 ہوگئی، 12 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا

رواں سال ڈیڑھ لاکھ افغانوں کی وطن واپسی، افغانستان میں صورتحال سنگین

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟