ٹی20 ورلڈ کپ، بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی

جمعرات 12 فروری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے 18ویں میچ میں بھارت نے نمیبیا کو 93 رنز سے شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی

دہلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24 گیندوں پر 61 رنز اسکور کیے جن میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ہاردک پانڈیا نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ سنجو سیمسن نے 22 اور تلک ورما نے 25 رنز بنائے۔

نمیبیا کی جانب سے گیرہارڈ ایراسمس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان انڈیا میچ کنفرم ہونے پر کولمبو کے لیے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے

210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 116 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لورین اسٹینکیمپ نے 29 اور جان فرائلنک نے 22 رنز بنائے، تاہم کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

بھارت کی جانب سے ورون چکرورتھی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اکسر پٹیل اور ہاردک پانڈیا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہاردک پانڈیا نے آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 رنز بنانے کے ساتھ 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

غیرملکی وفود کی آمدورفت، اسلام آباد پولیس کی عوام کے لیے اہم ہدایات جاری

امریکا اور ایران کے وفود جمعے کو پاکستان آرہے ہیں، اللہ کو منظور ہوا تو جنگ کے شعلے ہمیشہ کے لیے بجھ جائیں گے، وزیراعظم

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟