پاکستان کی سیاست کا ایک توانا اور بے باک نام زعیم حسین قادری آج لاہورمیں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے کے باعث زیرِ علاج تھے تاہم جانبر نہ ہو سکے۔
ان کے انتقال کی خبر نے سیاسی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی فضا پیدا کر دی۔
He was a person of strong character and principles, and someone who truly understood the pain and concerns of the people. His dedication and sincerity will always be remembered. May Allah grant the departed soul a place in His eternal mercy.@zfrmrza pic.twitter.com/ld3412K3hX
— Awaam Pakistan (@AwaamPakistan) February 13, 2026
زعیم قادری کا تعلق لاہور سے تھا اور وہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے، عملی سیاست میں آنے کے بعد وہ صوبہ پنجاب کی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور 2008 سے 2018 تک عوام کی نمائندگی کرتے رہے، وہ ایک فعال، متحرک اور جارحانہ اندازِ سیاست کے باعث جلد نمایاں ہو گئے۔
وہ طویل عرصے تک پاکستان مسلم لیگ (ن)سے وابستہ رہے اور پارٹی کے ترجمان کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔ مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری نہیں رہے۔ میں کیولری گراؤنڈ لاہور میں گیارہ سال ان کے محلے دار رہا ۔ وہ ایچ کے بی والی گلی میں رہتے تھے۔ نیوز چینل انٹرایکشن کے علاوہ ان سے اکثر خالد مسجد اور آفس آتے جاتے ملاقات ہوتی…
— Tariq Mateen (@tariqmateen) February 13, 2026
اس دوران انہوں نے حکومتی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کے مؤقف کو عوامی سطح پر بھرپور انداز میں پیش کیا۔
سیاسی میدان میں وہ اپنی دو ٹوک گفتگو اور واضح مؤقف کے باعث جانے جاتے تھے، 2018 میں پارٹی قیادت سے اختلافات کے بعد انہوں نے ن لیگ چھوڑ دی تھی۔
اس دوران ان کے بیانات اور سیاسی مؤقف نے خاصی توجہ حاصل کی۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان کے وزیراعظم بنتے ہی شہباز شریف ان کے پیچھے پڑ گئے تھے، زعیم قادری
مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے بعد انہوں نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور پارٹی کے پنجاب میں ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔
عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں زعیم قادری کو مضبوط کردار اور اصولوں کا مالک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم وہ شخص تھا جو عوام کے دکھ اور مسائل کو بخوبی سمجھتا تھا اور ہر لمحہ اپنی لگن اور خلوص کے ساتھ خدمت کرتا رہا۔
مزید پڑھیں: زعیم قادری عید کے بعد شاہد خاقان عباسی کی پارٹی میں شامل ہوں گے
’ان کی محنت اور دیانتداری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیونکہ وہ اپنی زندگی میں لوگوں کے لیے حقیقی معنوں میں معاون اور رہنما ثابت ہوئے۔
اگست 2024 کو ایک گفتگو میں انہوں نے پارٹی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ن لیگ کو نقصان پہنچایا جبکہ نواز شریف کے ساتھ بھی اندرونی طور پر زیادتی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ انتخابات میں لاہور سے ن لیگ ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔
فوجی آمر جنرل پرویز مشرف کے دور میں بحالی جمہوریت کی جدوجہد کرنے والے سید زعیم قادری چل بسے ، وہ عام زندگی میں بھی کسی سے مرعوب نہیں ہوتے تھے ، جو سچ سمجھتے تھے بول دیتے تھے ،درد دل رکھنے والے بہت اچھے انسان تھے ، اللہ پاک انکے درجات بلند فرمائے آمین 🥲🥲 pic.twitter.com/tO6MgQ6zBv
— Gohar Butt (@faheemgohar1) February 13, 2026
ان کے مطابق زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو ملے، لیکن حکومت ن لیگ نے بنالی، جو ان کے بقول حقیقی عوامی مینڈیٹ کی عکاس نہیں تھی۔
زعیم قادری نے کہا تھا کہ اگر حکومت کو مکمل عوامی تائید حاصل نہیں تو اسے اقتدار چھوڑ دینا چاہیے۔
ان کی سیاسی زندگی نشیب و فراز سے بھرپور رہی۔
وہ ایک سرگرم مقرر، میڈیا پر توانا آواز اور پارٹی مؤقف کے بھرپور دفاع کے لیے مشہور رہے، ان کے انتقال سے پنجاب کی سیاست کا ایک بے باک باب بند ہو گیا۔














